چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی

ننگبو، چین، 15 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چی جیانگ صوبے کا شہر ننگبو وسطی و مشرقی یورپ (سی ای ای) کے ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 8 سے 12 جون تک پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کرے گا۔

پانچ روزہ تقریب چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان بلغراد رہنما ہدایات برائے تعاون کے تحت ہوگی جس پر دسمبر 2014ء میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور سی ای ای رہنماؤں نے بلغراد، سربیا میں دستخط کیے تھے۔

“”کھولنے اور تعاون میں توسیع اور مل کر شاہراہ ریشم کی تعمیر” کے موضوع پر اس نمائش میں 16 سی ای ای ممالک سے حکومتی رہنما اور کاروباری اداروں کے رہنما شرکت کریں گی اور سرمایہ کاری کے سمپوزیمز، تجارتی نمائشیں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

منتظمین ایک سی ای ای خصوصی مصنوعاتی میلے کی میزبانی بھی کریں گے، جس کا ہدف ننگبو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار ہوں گے۔ 2014ء میں ایسے ہی میلے میں 16 سی ای ای ممالک سے 180 سے زیادہ اداروں نے شرکت کی تھی، جنہوں نے 6,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی جن میں شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات شامل تھیں۔

چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سی ای ای سی نمائش عالمی سطح پر جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے چی جیانگ کے اداروں کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتی ہے، اس نمائش کے لیے  وزارت تجارت اور چی جیانگ کی صوبائی حکومت نے بھی تعاون کیا ہے۔

ننگبو شہر کے میئر لو زیوئے کے مطابق چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش مجوزہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے’ اور “دریائے یانگزے اقتصادی بیلٹ حکمت عملی’ کے نفاذ کے لیے ننگبو شہر کی کی کوشش کا اہم حصہ ہے۔

2014ء میں وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ ننگبو کی درآمدات و برآمدات کا کل حجم 2.27 ارب ڈآلرز رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔

2014ء کے آخر تک ننگبو نے 16 سی ای ای ممالک کے لیے 72 غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی، جو کل 156.21 ملین ڈالرز کی معاہدی قدر رکھتے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 34 ننگبو ادارے 20.37 ملین ڈالرز کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 16 سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کی منظوری لے چکے تھے۔

سی ای ای سی نمائش دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔ کپڑے، گھریلو مصنوعات، جہاز سازی اور ساخت گری ننگبو کے مضبوط شعبے ہیں۔ سی ای ای ممالک زراعت اور کھیتی باڑی، خاص طور پر جانوروں اور خوراک کی مصنوعات میں برتری رکھتے ہیں۔ تجارتی میلوں، مصنوعاتی نمائشوں اور ثقافتی سرگرمیوں جیسی متنوع سرگرمیوں کے ذریعے ننگبو اور سی ای ای ممالک ایک دوسرے کی مضبوطی پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور کاروباری تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں۔

سی ای ای سی نمائش کے علاوہ ننگبو شہر اسی عرصے کے دوران 17 ویں چین چی جیانگ سرمایہ کاری و تجارت سمپوزیم اور 14 ویں چین بین الاقوامی صارفی مصنوعات میلے کی میزبانی بھی کرے گا۔

 مزید معلومات کے لیے:
http://www.cceecexpo.org/site_en/index.html
http://english.ningbo.gov.cn/

 ذریعہ: ننگبو میونسپل بیورو آف نیوز

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز (ایم این آر) کا ربط:
http://asianet.multimediarelease.com.au/bundles/bf674748-a027-4b55-8c8d-7f3be7d6d5e9

Latest from Blog