ٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے۔آج اسلام آباد میں سموگ اور فضائی آلودگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انسانی زندگیوں اور معیشت پر سموگ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
Next Post
نائب وزیراعلیٰ کی طرف سے کشمیریوں کی ملازمتوں اور اراضی کے تحفظ پر زور
Tue Nov 12 , 2024
جموں (پی پی آ ئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے مقامی لوگوں کی ملازمتوں اور زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سریندر چودھری نے بھارتی پولیس سروس کے ایک ریٹائرڈ […]