وزیراعظم نے رابطہ عالم اسلامی کے اتحادامت کے فروغ کے کام کوسراہا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے کے نمایاں کام کو سراہا ہے۔انہو ں نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران ان کی زیرقیادت تنظیم کی رہنمائی اورامت میں اتحاد کے فروغ کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ تنظیم اسلام کے مقاصد کی وکالت، بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور اُمت مسلمہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمر عبداللہ برطرف سرکاری ملازمین کی بحالی کیلئے جائزہ کمیٹی تشکیل دیں، محبوبہ مفتی

Tue Nov 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے برطرف کیے گئے کشمیری سرکاری ملازمین کی بحالی کیلئے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک […]