اسلام آباد(پی پی آئی)قومی ہنگامی آپریشنز مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقے نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔توقع ہے کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان،بہاولپور،پشاور، مردان اور نوشہرہ سمیت شہری علاقے ان مہینوں میں سموگ سے متاثر ہوں گے۔عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ سموگ کے منفی اثرات کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔