ننگبووسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ جامع تعلقات کو تحریک دینے کے لیے کوشاں

ننگبو، چین، 19 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چی جیانگ صوبے کے ساحلی شہر ننگبو نے حال ہی میں وسطی و مشرقی یورپی (سی ای ای) ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئے جامع اقدامات کا مجموعہ ظاہر کیا ہے۔

نئی پالیسیاں ننگبو کو سی ای ای ممالک کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے لیے سب سے موزوں مقام بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے لیے  ہموار ایپلی کیشن کارروائیوں، سرمایہ کاری اور مالیاتی مدد، اور سیاحت و ثقافتی پروگراموں میں فوائد کا ایک سلسلہ متعارف کروایا جا رہا ہے اور غیر سرکاری تبادلوں کی بھی مدد کی جائے گی۔

اعلان کردہ نئے اقدامات کے تحت ننگبو شہر کی حکومت ہر سال چائنا-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش کی موزوں تنظیم و چلانے کے لیے خصوصی فنڈ کو یقینی بنائے گی۔ نمائش میں شرکت کرنے والے متوقع چینی اور سی ای ای اداروں اور نمائش کنندگان کو بوتھ کرائے پر حاصل کرنے، نقل و حمل، ترجمے، استقبالیہ اور کاروباری مذاکرات میں مدد دی جائے گی۔

سی ای ای ممالک کی حکومتی انجمنیں، تجارتی اتحاد اور ادارے، جو ننگبو میں نمائشوں میں شرکت کریں گے، ترجیحی پالیسیوں کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

ننگبو حکومت سی ای ای ممالک کے ساتھ بین السرحدی مالی لین دین کی بھی سہولت دے گی۔ سی ای ای ممالک سے درآمد کی گئی اشیاء ٹریکنگ اور ساتھ ہی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے ترجیحاً ایچ 986 کنٹینرز جانچ سامان کو اختیار کرسکتی ہیں۔ ان ممالک کی بڑی تعداد میں اشیاء پیشگی طر پر کسٹمز بیان کی جاسکتی ہیں اور آمد پر ہی کسٹمز کی اجازت حاصل کرسکتی ہیں۔

یہ اداروں کے نقل و حمل پر اخراجات اور اس پر صرف ہونے والے وقت کو کم کرنے میں مدد دیں گی، جو آخر میں ممکنہ طور پر چین کی سی ای ای ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت کو زبردست تحریک فراہم کرے گی۔

سی ای ای ممالک کے لیے چینی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کی کوشش کے طور پر ننگبو شہر کی حکومت مقامیاداروں کو سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مناسب فنڈز جاری کرے گی۔ مقامی ادارے جو سی ای ای ممالک میں منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کریں اور مارکیٹنگ بنیاد اور ایک وسائل کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ قائم کریں دوران تعمیر اور کام کے مراحل میں ہر سال سبسڈی، اپ فرنٹ حاصل کرسکتی ہیں۔

مشترکہ طور پر، نئے اقدامات سی ای ای اداروں کے لیے موزوں پالیسیوں پر غور کرتے ہیں جو ننگبو میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ایسی پالیسیوں میں کارخانے کا مقام کرائے پر حاصل کرنا، زمین کا حصول اور یوٹیلٹی بلوں کے لیے مدد شامل ہیں۔ حکومت سی ای ای ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنے زر مبادلہ کے انتظام اور منصوبہ جاتی منظوری کے طریقوں کو سادہ بنانے کی بھی کوشش کرے گی۔

سیاحت کے شعبے میں ننگبو میں قائم ٹریول ایجنسیاں حکومتی رعایت کی مستحق ہوں گی اگر وہ سی ای ای ممالک کے لیے پیکیج ٹورز جاری کریں، جو ان ممالک میں سیاحت کی صنعت کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ شہری سیاحت بیورومقامی ٹریول ایجنسیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ وہ مقامی رہائشیوں کو جون میں سی ای ای ممالک کے بارعایت پیکیج ٹورز پیش کریں۔

ننگبو شہر اور سی ای ای ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اعلان کردہ نئے اقدامات کے تحت تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ دوطرفہ تعلیمی تبادلے کو بڑھانے کے لیے سی ای ای ممالک کی جانب سے طلباء کے لیے خصوصی وظائف کی ترغیب دی جائے گی۔ یہ ان ممالک کے اساتذہ بھرتی کرنے پر مقامی جامعات کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی اور مشترکہ اسکولوں کے قیام اور انہیں چلانے میں چین-سی ای ای تعاون کو بڑھائے گی۔

ننگبو حکومت سمندر پار برادریوں، سمندر پار طلباء انجمنوں اور سی ای ای ممالک میں ملازمتی ایجنسیوں کے ساتھ بھی تعاون کرے گی تاکہ چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان باصلاحیت افراد کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔ یہ روایتی چینی طب، چینی زبان کی تدریس، تجارت، طرز تعمیر اور الیکٹرومکینیکل شعبوں میں سی ای ای ممالک کے کلیدی پروگراموں میں مقامی باصلاحیت افراد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

فریقین کے ابلاغی اداروں کے مابین دوطرفہ تعاون بھی قائم کیا جائے گا۔ شہری حکومت چین-سی ای ای سی تعاون کو بڑھانے اور دونوں اطراف کے عوام کے درمیان باہمی اتفاق رائے اور دوستی کو بڑھانے کے لیے خبروں کی کوریج اور باضابطہ خبروں کے میکانزم کو تشکیل دینے کے لیے سی ای ای ممالک میں صحافیوں بھیجنے پر کام کررہی ہے۔

 مزید معلومات کےلیے:
http://www.cceecexpo.org/site_en/index.html

http://english.ningbo.gov.cn

 ذریعہ: ننگبو میونسپل بیورو آف نیوز

Latest from Blog