مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی

http://mm.gettyimages.com/mm/nicePath/gyipa_public?nav=pr279093132

نیو یارک، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ کی سروس مکس ریڈیو نے آج اپنی مشہور پروڈکٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں تک پھیلاکر اور ایچ ٹی سی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کرکے نئے عالمی سامعین کے لیے جاری کیا ہے۔

NEW%20YORK مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی

 تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150519/217288

ماضی میں مائیکروسافٹ اور نوکیا کی ملکیت اور صرف ونڈوز فون پر دستیاب مکس ریڈیو  کے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل میسیجنگ سروس، لائن، کی جانب سے حصول کا مطلب ہے کہ سروس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر بھی دستیاب ہے۔ لائن کے ساتھ بذریعہ شراکت داری مکس ریڈیو کے لیے پیش کردہ مشترکہ مارکیٹنگ مواقع بین الاقوامی نمو کو متحرک کرنے میں مدد دیں گے۔

مکس ریڈیو کے سی ای او جرکت روزن برگ نے کہا کہ “ہم اپنی پرسنلائزڈ اور آسان استعمال میوزک اسٹریمنگ سروس کو نئے سامعین کی بڑی تعداد کے سامنے لانے پر خوش ہیں۔ کئی افراد کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ مکس ریڈیو کا تجربہ اٹھائیں؛ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس تجربے کی سادگی اور ہماری پیش کردہ پرسنلائزیشن کے معیار کو پسند کریں گے۔ ہم نے سامع اور ان کی پسندیدہ موسیقی کے درمیان بے ترتیبی کا خاتمہ کردیا ہے، اور انہیں بہترین موسیقی کا لطف اٹھانے، دریافت کرنے اور ازسرنو دریافت کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

ہم پہلے ہی 31 ممالک میں دستیاب ہیں اور اپنی پرسنلائزڈ میوزک تجربے کو بنا رہے اور بہتر کررہے ہیں جو کئی سالوں پر محیط ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ورثے کے فوائد کو نئی پروڈکٹ کے اجراء کی دلچسپی کے ساتھ ملا رہے ہیں۔ ہم ونڈوز فون پر اپنے موجودہ صافین کے لیے بہترین سروس پیش کرنا جاری رکھیں گے۔”

آج ہم ایچ ٹی سی کے ساتھ ایک بڑی نئی شریک مارکیٹنگ شراکت داری کا اعلان بھی کررہے ہیں۔ مکس ریڈیو ایچ ٹی سی کی بلنک فیڈ کے لیے موسیقی کے اپڈیٹس خصوصی طور پر فراہم کرے گا، جو صارفین کے موسیقی کے ذوق کے مطابق خصوصی موسیقی پیش کررہا ہے۔

فل بلیئر،ایچ ٹی سی کے صدر برائے ایچ ٹی سی ای ایم ای اے نے کہا کہ “ایچ ٹی سی موبائل کے ذریعے بہترین معیار کا آڈیو تجربہ فراہم کرنے میں پہل کار ادارہ ہے۔ ہم پہلا اسمارٹ فون ادارہ ہیں جس نے دہرے اسٹیریو اسپیکرز، ایک بہتر ساؤنڈ پروفائل اور ڈولبی  ڈیکوڈنگ ٹیکنالوجی اختتامی صارفین کو ملٹی-چینل آڈیو حل، ایچ ٹی سی بوم ساؤنڈ، متعارف کروائی۔ مکس ریڈیو کے ساتھ شراکت داری ایچ ٹی سی کی بہترین آڈیو تجربات میں سرمایہ کاری کی تازہ ترین مثال ہے، جو ہمیں اپنے صارفین کو ذاتی اور متعلقہ موسیقی خبریں پیش کرنے میں مدد دے رہی ہے، تاکہ وہ تازہ ترین گانوں اور اپنی پسندیدہ موسیقی کو کبھی گنوائیں۔”

مکس ریڈیو مستقلاً صارفین کا اطمینان اور ذرائع ابلاغ کے مثبت تبصرے حاصل کرتا رہا ہے۔ اس نے اپنا پرسنلائزیشن انجن بنایا اور دنیا بھر کے سامعین سے اربوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کیا جو اسے بے مثال پرسنلائزیشن تجربہ پیش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک ٹچ ‘مائی مکس’ خصوصیت ایک انتہائی مخصوص میوزک اسٹریم پیش کرتی ہے جو موسیقی کے سامعین کی پسند کو سمجھتے ہیں تاکہ کئی ملین سے زیادہ گانوں کے مجموعے میں سے ان کی مزید پسندیدہ موسیقی کو سامنے لائیں۔

مکس ریڈیو موسیقی ماہرین اور بین الاقوامی ستاروں کی عالمی ٹیم کی تخلیق کردہ ہزاروں خاص مکسز بھی پیش کرتا ہے۔ سب سے پہلے موبائل کی ترجیح رکھنے والی میوزک سروس مکس ریڈیو گانوں کو آف لائن کرنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ کئی مفت اسٹریمنگ سروس کے مقابلے میں مکس ریڈیو صارفین کو دوران سفر آف لائن گانے سننے کی سہولت دیتی ہے۔

مکس ریڈیو ایڈیڈاس کے ساتھ موجودہ شراکت داری کو برقرار رکھے اور آگے بڑھائے گا، جو ایڈیڈاس مائی کوچ اسمارٹ رن گھڑی کے لیے موسیقی کو تقویت دے رہا ہے،اور ہرمان کردون اومنی اسپیکرز کی تکمیل کے ساتھ ہموار ذاتی گھریلو آڈیو تجربہ پیش کررہا ہے۔

آپ مکس ریڈیو http://mixrad.li/DownloadMixRadioسے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔

مکس ریڈیو کے بارے میں
مکس ریڈیو دنیا کی سب سے آسان استعمال اور انتہائی پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ سروس ہے۔ واحد بٹن ٹچ کرنے پر مکس ریڈیو موسیقی پسند کرنے والوں کو کئی ملین گانوں، مع دس ہزار سے زیادہ خصوصی مکسز، میں سے اپنے انفرادی ذوق کے مطابق خاص موسیقی کا انوکھا امتزاج پیش کرتی ہے۔ مکس ریڈیو ایک مفت سروس ہے جو دنیا بھر کے 31 ممالک میں دستیاب ہے۔

ہدایات برائے مدیران:
مکس ریڈیو 19 مئی 2015ء سے ایپ اسٹورز میں دستیاب ہوگی – مکس ریڈیو بدستور دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی لومیا ڈیوائسز میں پہلے سے لوڈ ہوگا – مکس ریڈیو ایچ ٹی سی صارفین کے لیے خصوصی مواد فراہم کرے گا۔ صارف کی اپنے ذوق کے مطابق مواد کی جانب رہنمائی کی جائے گی اور وہ مکس ریڈیو ایپ سے اپنی پسندیدہ موسیقی کو شیئر کرسکیں گے – مکس ریڈیو آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کینیڈا، چین، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، ملائیشیا، میکسیکو، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سنگاپور، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور ویت نام میں دستیاب ہوگا۔

Latest from Blog