وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا

دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ

سڈنی، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ  وِوِڈ سڈنی آج شہر کو بقعہ نور بنا دے گا کیونکہ اس 18 روزہ تقریب کا آغاز ہوا چاہتا ہے جس کا شدت سے انتظار ہے، اس سال یہ 22 مئی سے 8 جون تک جاری رہے گا۔

سڈنی کے تاریخی مقامات، اس کی بندرگاہ اور شہری علاقوں کو سہ جہتی پروجیکشن میں تبدیل کیا گیا ہے اور 60 سے زیادہ روشنی کی تنصیب لگائی گئی ہیں جن میں عالمی ورثہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبان بھی شامل ہیں۔

8521503344 a وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہواVivid Sydney 2015: Enchanted Sydney – Customs House (Credit: Destination NSW).

اپنے آغاز کے بعد صرف سات سالوں میں وِوِڈ سڈنی ایک مرتبہ پھر روشنی، موسیقی اور خیالات کی بنیاد پر سفر میں دنیا بھر کے مہمانوں کو لے جائے گا۔ گزشتہ سال میلے نے 1.43 ملین افراد کا خیرمقدم کیا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر برائے تجارت، سیاحت و اہم تقاریب اسٹورٹ آئیرز نے کہا کہ “18 دن و رات کے لیے مہمان ایک ایسے سڈنی کا لطف اٹھائیں گے جس کا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا کیونکہ شہر تخلیق و صاف و شاندار روشنیوں سے سجا ہوا ہوگا۔ ایک حقیقتاً ایسا موقع ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا اور ایک ایسا بھی جس پر ہمیں فخرہے۔”

وِوِڈ سڈنی دی راکس، سرکلر کوے، ڈارلنگ ہاربر، واش بے، وسطی  کاروباری ضلع میں مارٹن  پلیس، دی اسٹار اینڈ پائرمونٹ کے ساتھ ساتھ 2015ء میں وِوِڈ کے لیے نئے علاقوں تک پھیلا ہوا ہوگا –جیسا کہ چپن ڈيل میں سینٹرل پارک، جسے دنیا کی بہترین طویل قامت عمارت قرار دیا گیا ہے اور شہر کے شمال میں چیٹس ووڈ۔

دنیا بھر کے روشنی فن کاروں کو اپنے تخلیقی خیالات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جن میں سے 16 ممالک کے 140 کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ وِوِڈ سڈنی کے دوران اپنا انوکھا کام تخلیق کریں۔

جدید موسیقی کے وِوِڈ میوزک پروگرام میں سڈنی اوپیرا ہاؤس میں وِوِڈ لائیو شامل ہے جو انوکھی کارکردگی اور تعاون ظاہر کرتا ہے، شہر بھر کے مقامات پر 90  سے زیادہ کارکردگی جن میں گریس جونز، سوفین اسٹیونز، ڈینیل جانز اور عظیم آسٹریلوی بینڈدی ہووڈو گروز شامل ہیں۔

وِوِڈ آئیڈیاز سب سے عقلمند و تخلیقی اذہان کو سامنے لاتا ہے، جو بڑے پیمانے پر گفتگو، سیمینار، کانفرنسوں> ورکشاپوں اور فورمز کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ 150 سیشن اور 400 سے زیادہ مقررین کے ساتھ وِوِڈ آئیڈیاز پروگرام کی اہم جھلکیوں میں متعدد بار ایمی جیتنے والے لکھاری میتھیو وینر – سیریز تخلیق کار اور میڈ مین کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور دی سوپرانوس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، اور ٹائلر برول، وال پیپر اور مونوکل میگزین کے بانی اور اشاعت اور برانڈنگ کی صنعت کی بااثر عالمی شخصیات میں سے ایک، شامل ہیں۔ وینر اور برول تخلیقی صنعت میں اپنی عالمی کامیابی کے حوالے سے خیالات پیش کریں گے۔

8521503344 b وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہواVivid Sydney 2015: Lighting the Sails: Living Mural – Creative Concept & Direction by Universal Everything (Credit: Destination NSW).

ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی حکومت کی سیاحتی و اہم تقریبات کی اور وِوِڈ  سڈنی کی مالک اور سنبھالنے والی ایجنسی ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سینڈرا چپ چیز نے کہا کہ “ہر سال، وِوِڈ سڈنی ایک مشترکہ، مرتعش، کثیر رنگی تجربے کے طور پر لوگوں کو جوڑنے اور متاثر کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ وِوِڈ سڈنی عوام کے ہاتھوں میں آیک فن دیتا ہے، مہمانوں کو ایک فنی و تکنیکی جدت طرازی کا بصری طور پر کامیاب تجربہ فراہم کرتا ہے۔ “

وِوِڈ کے چند سرفہرست سلسلے:

1۔ بندرگاہ دیکھیں شاندار نئی روشنی میں

معروف سڈنی اوپیرا ہاؤس اپنے بادبانوں کو ایک مرتبہ پھر برطانوی ادارے یونیورسل ایوری تھنگ کی جانب سے رنگین زندہ دیوار میں تبدیل کرے گا۔ بندرگاہ کی روشنیاں کشتیوں کے ایک بیڑے کو دیکھیں گی جو آبی راستوں پر سفر کے دوران رنگ تبدیل کریں گے ، اور پینٹ دی ٹاؤن مہمانوں کو شہر کی بلند عمارات کا کنٹرول سنبھالنے اور انہیں روشنیوں کی قوس قزح سے منور کرنے کا موقع دے گی۔

2۔ سر ڈیوڈ ایٹن بورو سے سننے کے لیے آرگائل کٹ کا دورہ

فطرت کے جادو میں کھو جائیں اور ہر روز شب 7 بجےاور اختتام ہفتہ پر 6 بجے آرگائل کٹ میں سر ڈیوڈ ایٹن بورو کی چند باتیں سنیں۔ لائف اسٹوری اس چار سالہ فوٹیج پر منحصر ہے جو بی بی سی کی لائف اسٹوری ٹی وی سیریز نے حاصل کی تھی اور پرندوں،آبی حیات اور جانوروں کی زندگی کی حقیقی تصاویر پیش کرکے آرگائل کٹ کو زندگی بخشے گی۔

3۔ کروشیا سے بنی تین-میٹر کی گڑیا کو گلے لگائیں

وِوِڈ سڈنی معانقے کے لیے ڈولی کا دورہ کریں۔ تین میٹر کی کروشیا سے بنی یہ گڑیا بچوں اور بوڑھوں دونوں کے لیےیقیناً پسندیدہ ہوں گی، اور ساتھ ساتھ پس منظر میں سڈنی اوپیرا ہاؤس کے ساتھ ہوتے ہوئےتصویر کھینچنے کا معروف مقام بن سکتی ہے۔ اور ہاں، #ilovesydneyکو مت بھولیے گا۔

4۔ مارٹن پلیس کا ملاقاتی مقام

روبوٹینک، اسپیکٹر اور ڈرم سرکل سمیت دیگر شاندار روشنی تنصیبات دیکھنے کے لیے مارٹن پلیس پر کچھ وقت گزاریں۔ پھر اپنے دوستوں کو انٹیل کے گیم آف ڈرونز لے جائیں اور اس کے بعد ایک شاندار تعمیر ٹرانسی ڈینس کا رخ کریں جو ریئل سینس ٹیکنالوجی کی طاقت رکھتی ہے، پھر براہ راست فنی پروجیکشنز اور پورٹینو، تھیوری، اگاپے آرگینک، کانٹینا موبل اور دنیا کے مشہور کاؤ اینڈ دی مون میں سڈنی کے بہترین کھانوں کا لطف اٹھائیں۔

5۔ چیٹس ووڈ اور جامعہ سڈنی کا رخ

2015ء میں وِوِڈ سڈنی کو پھیلا گیا ہے تاکہ نوربرٹ اینڈ دی ناٹیلس کی زیر آب کہانی سیکھنے کے لیے چیٹس ووڈ جانے اور چند فرحت بخش کھانوں کے لیے کونکورس میں نائٹس مارکیٹس میں کبانا بار اور 4 پائنز روف ٹاپ بار کا دورہ کیا جائے۔

پیر 25 مئی سے جامعہ سڈنی کا وِوِڈ پاتھ ٹی دی فیوچر پروگرام شروع ہوگا اور روشنی، موسیقی اور خیالات کے سب سے بڑے پروگرام میں تجربہ اٹھانے کے قابل مقام ہوگا۔ حیرتناک عمارتی منصوبوں، لٹل کری ایچرز کرافٹ بیئر بار اور سیمور سینٹر پر ایک کھچاکھچ بھر ےموسیقی کا تصور کریں۔ اور آن موجود ہوں۔

6۔ رقص کے دلدادہ، جمعہ یا ہفتہ کی شام کو سینٹرل پارک کا رخ کریں

رقص کے دلدادہ ہیں؟ تو قدم سے قدم ملانے کے لیے جمعہ یا ہفتہ کی شب 7 بجے سے کو وِوِڈ سڈنی کے نئے احاطے سینٹرل پارک میں ریکو رینی اور بیسٹ مین کی اسٹریٹ آرٹ سے متاثرہ تنصیب سائلنٹ ڈسکو کا رخ کریں۔ دو مختلف پروپیگنڈا ڈی جے کی جانب سے گانوں کے ساتھ اپنی تال اور رقص ملائیں، اور پھر پوری سرگرمی کے نظارے کے لیے اوپر کی اسٹون کے پاپ-اپ بار میں مشروبات کا لطف اٹھائیں۔

7. شیریں گانے اور میٹھی چیزیں

پائرمونٹ پارک میں پائرمونٹ پائرو پر برقی آتش بازی کے بعد اسٹار میں اسکائی ٹیرس پر وِوِڈ لاؤنچ کا رخ کریں۔ کیریوکے پسند کرنے والے اپنے پسندیدہ گانے پر گا سکتے ہیں جہاں ان کا چہرہ قریبی دیوار پر پروجیکٹ کیا جائے گا، اور گیم کھیلنے کے شوقین اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے وڈیو گیمنگ اسٹیشن میں جا سکتے ہیں۔ اسٹار کے پاپ-اپ فیسٹیول ڈیزرٹ بار سے ایک میٹھی چیز حاصل کرنابھی یقینی بنائیں ۔

8۔ سیلفی کے دلدادہ افرادکے لیے خوشخبری: بہترین تصویر کھینچنا سیکھیں

سرکلر کوے لائٹ واک میں گھومنے والے کینن کے سفیروں سے بات کریں جو آپ کو وِوِڈ سڈنی کی بہترین تصویر کھینچنے کے بارے میں بتائیں گے چاہے وہ اسمارٹ فون سے ہو یا ایس ایل آر سے۔ پھر سڈنی اوپیرا ہاؤس کو پس منظر پر رکھتے ہوئے بہترین سیلفی لینے کا فن سیکھنے کے لیے یو آر ہیئر تنصیب کا رخ کریں۔

9۔ کیرج ورکس میں ماڈیولیشنز پر کھائیں، پیئیں اور ہر اطالوی چیز کا لطف اٹھائیں

اگر آپ اچھے کھانے اور اطالوی ڈسکو کے دلدادہ ہیں تو آئس برگس ڈائننگ روم اینڈ بار، ڈا اورازیو پیزا + پورشیتا، فراتیلی پیرادیسو اور 10 ولیم اسٹریٹ کے بہترین باورچیوں کے طعام کا لطف اٹھانے کے لیے اٹالو ڈائننگ اینڈ ڈسکو کلب جانا یقینی بنائیں۔ پاستا کا پیالہ کھاتے مہمانوں کو اطالوی ڈسکو لیجنڈگ بیپے لودا سے بھی محظوظ کیا جائے گا۔

تواریخ، 31 مئی، یکم جون، 2 جون، 5 جون، 6  جون، 7 جون ۔

10۔ گیمرز اور یوٹیوب پرستاروں کی خوشی

آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب، گیم آئی اون گیمنگ، سوشل میڈیا،یوٹیوب، وی لاگنگ یا تخلیق یا ڈیولپنگ سے وابستہ کسی بھی فرد کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ 22 سے 24 مئی تک آسٹریلین ٹیکنالوجی پارک میں یوٹیوب کی معروف ترین شخصیات میں سے ایک جیسا کہ فوسی ٹیوب، جیسلی اور دی رائل اسٹمپیڈ اپنےڈیجیٹل رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔

مکمل وِوِڈ سڈنی پروگرام کے لیے www.vividsydney.com ملاحظہ کیجیے۔

آج شب کی روشنیوں کے بارے میں وی این آر نصف شب کے بعد http://vividsydney.com/media-centre پر دستیاب ہوگی

ہائی ریز تصاویر اور نشریاتی معیار کی فوٹیج سمیت مکمل میڈیا کٹ ڈاؤنلوڈ کے لیے پر دستیاب ہےhttp://vividsydney.com/media-centre

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/8521503344-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/8521503344-b

Latest from Blog