کراچی (پی پی آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئیڈیاز 2024 ئنمائش کا افتتاح کردیا۔ بعدازاں گورنرسندھ نے آئیڈیا 2024ئنمائش میں این آر ٹی سی پویلین کابھی افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر دفاع کے ہمراہ گورنرسندھ نے نمائش کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی۔ گورنرسندھ نے مختلف ممالک کے اسٹالز پر دفاعی آلات کا معائنہ کیا۔اسٹالز پر موجود متعلقہ حکام نے انہیں دفاعی آلات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے پاک نیوی، ایئر فورس، آرمی کے اسٹالز پر جدید دفاعی آلات کی تعریف کی۔گورنرسندھ نے جدید گن اور پستو ل سے فائربھی کئے۔