فلاحی اداروں،حکومت میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹرصدیق پٹنی

کراچی(پی پی آئی) ڈاکٹرصدیق پٹنی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ممتازکرکٹرڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کراچی کے لیے تمام فلاحی اداروں کو حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار، اسپورٹس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے حکومت سندھ تنہا نہیں کرسکتی، اس لیے فلاحی اداروں کی مدد انتہائی اہم ہے۔ گورنر سندھ بھی صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ڈاکٹرصدیق پٹنی فاؤنڈیشن کے اعلامیہ کے مطابق یہ باتیں انہوں نے ڈاکٹر صدیق پٹنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن عابدہ آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقادکے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔فری میڈیکل کیمپ میں چکن گونیا، جوڑوں کے درد، پٹھوں کے درد، سروائیکل پرابلم، فالج، معدے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے معائنہ کیا اور 550 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔ کیمپ میں جونا گڑھ اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں اور قریبی علاقوں کے مکینوں نے ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی سے اپنے طبی مسائل بیان کیے، مفت دوائیاں حاصل کیں، ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے اس موقع پر فلاحی اداروں اور حکومت کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کیلئے بھارت پر اقوام متحدہ دباو ڈالے: حریت کانفرنس

Fri Nov 22 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف فورسز کے جاری کریک ڈاؤن پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی […]