بارہمولہ/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں دو صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے معیب الحق اور سہیل خان نامی صحافیوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ معیب الحق کا تعلق سوپور جبکہ سہیل خان کا دلنہ بارہمولہ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے جانے والے صحافیوں نے فائرنگ کے ایک واقعے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر کے امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا