کراچی(پی پی آئی)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے جمعیت علما اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی۔جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے باوجود جی ڈی اے نے آل پارٹی کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ ایوان صدر میں سندھ دشمن ارسا ترامیم کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین کی رضامندی سے ہوا ہے اس لئے جب تک زردای 6 کینالوں اور ارسا ترامیم سے دست بردار نہیں ہوتے پیپلز پارٹی کے ساتھ کانفرنس میں بیٹھنا سندھ کے مفاد میں نہیں ہے