سٹی کورٹ کے احاطے میں ”عافیہ رہائی پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخط کیمپ“

کراچی(پی پی آئی)م کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے جاری بین الاقوامی پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخطی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے سٹی کورٹ کے احاطے میں ”پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخط کیمپ“ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد، کراچی بارکونسل کے موجودہ صدر عامر نواز وڑائچ، کراچی بارکونسل کے سابق سیکریٹری جنرل خالد نواز مروت، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع ویسٹ کے صدر ایس کے مروت،پاکستان تحریک میاوات تنظیمی کمیٹی کے انچارج شعیب راجپوت،اعوان کمیونٹی کے سربراہ ملک وسیم حسین اعوان اور دیگر سینئر وکلا رہنما?ں نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان محمد ایوب نے کہا کہ عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ رہائی دستخط کیمپ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور کیمپ کے آرگنائزر ایس کے مروت کا اورپوسٹ کارڈ دستخط مہم میں گرمجوشی سے حصہ لینے پر وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔دنیا بھر میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے پوسٹ کارڈ اور آن لائن پٹیشن پر دستخط مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ کارڈ دستخط مہم کے ساتھ ساتھ عوام آن لائن پیٹیشن دستخط مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ہر اسمارٹ موبائل رکھنے والا فرد بآسانی آن لائن پٹیشن پر دو منٹ سے بھی کم وقت میں ای میل بھیج اور پٹیشن پر دستخط کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی 9ویں برسی منائی گئی

Sat Nov 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے نامور شاعر،ادیب اور کالم نگار جمیل الدین عالی کی 9ویں 23نومبر کو منائی گئی۔ 20 جنوری 1925کو دہلی کے ادبی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے جمیل الدین عالی نے معاشیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وزارت کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پربھرتی ہوئے۔برصغیر کی تقسیم کے بعداپنے خاندان کے ہمراہ […]