سلام آباد(پی پی آئی)پاکستان برطانیہ تجارتی کونسل کے ایک وفد نیٹوک نو جان کی قیادت میں وزیر تجارت جام کمال خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے تجارتی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔جام کمال خان نے ملاقات میں تجارتی اداروں کے درمیان روابط مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔وزیر تجارت نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے فعال کردار کی تعریف کی۔پاکستان برطانیہ تجارتی کونسل کے وفد نے خاص طور ٹیکسٹائل، ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تجارتی اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔