لاہور(پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک فسادی جماعت ہے۔ یہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت اپنے صوبے میں امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔علی امین گنداپوروفاق پر یلغار کی بجائے صوبے کے عوامی مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں۔ لاہور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نیکہا کہ جب بھی ملکی حالات بہترہونے لگتے ہیں پی ٹی آئی والیاحتجاج شروع کردیتے ہیں۔