بیلاروس کے صدر پاکستان آرہے ہیں، اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے:محسن نقوی

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنیوالے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیرداخلہ نے پولیس لائنز میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئیاسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کے صدروفدکے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں، اس کے پیش نظر ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے اورقانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری احتیاطی سے سرانجام دیں۔ محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عدالتی احکامات پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Sat Nov 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیرداخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی جلسے، جلوس، دھرنے یا ریلی […]