عدالتی احکامات پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیرداخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی جلسے، جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں میں بھارتی فوج کے چھاپوں، گرفتاریوں سے خوف و ہراس

Sat Nov 23 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشٹوار ضلع میں پانچ شہریوں کو حراست  میں لیکرتشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کا نشانہ بننے والوں میں سجاد حسین، میراج دین، غلام حسن، مشتاق احمد اور عبد کبیر شامل ہیں۔ کشٹوار میں 10 سے 12 افراد روزانہ حراست میں لیے جانے کا پتہ چلا ہے حالانکہ بھارتی فوج نے  مقامی […]