ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کرکٹ کے ہیرو واپش آ رہے ہيں

دبئی، متحدہ عرب امارات، 2 جون، 2015 / پی آر نیوزوائر — کرکٹ کے سابق عظیم بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے کچھ ایک نئے اور انوکھے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مقابلے میں دوبارہ اپنے ہنر دکھانے والے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تین اسٹیڈیموں میں ہر سال منعقد کیا جائے گا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز کو دیکھنے کے لئے کلک کریں: http://www.multivu.com/players/English/7542351-cricket-masters-champions-league/

ماسٹرز چیمپئنز لیگ، MCL، ایک فرنچائز کی شکل میں ہو گا۔ تاہم، آئی پی ایل یا بگ بیش (Big Bash) کے برعکس، ٹیمیں جغرافیائی محل وقوع پر مبنی نہيں ہوں گی، اور اس کے بجائے یہ سب سے بہترین ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جنھیں فرنچائزی کا مالک کوالیفائنگ پلیئر بیس سے اکٹھا کر سکتا ہے۔

ٹورنامنٹ اپنے پہلے سال میں چھ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوگا، جس میں 90 کھلاڑی حصہ لیں گے – ہر اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہوں گے۔ سب کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونا لازمی ہے۔

MCL کو امارات کرکٹ بورڈ (ECB) کے ذریعہ پہلے 10 سال کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا منتظم اور حقوق رکھنے والا ادارہ، جی ایم اسپورٹس، کھیل کی گورننگ باڈی، بھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے ذریعہ مقرر کردہ ہدایات پر کلی طور پر عمل کر رہی ہے۔

MCL کے ابتدائی میچ فروری 2016 کے ابتدائی دو ہفتوں میں ہونے والے ہيں۔ یہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ بدھ کو دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شروع کیا گیا تھا۔ اس میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ برائن لارا، آسٹریلیائی آئکن ایڈم گلکرسٹ، اور ریٹائرڈ پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم سمیت کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ اور ماضی کے آسٹریلیائی کپتان ایلین بارڈر، جو دونوں MCL کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں، بھی موجود تھے۔

تقریب  کے دوران  خطاب کرتے ہوئے ، MCL کے چیئرمین، ظفر شاہ، نے کہا:  ”بہت سے دوسرے مقبول کھیلوں کی طرح، کرکٹ کھلاڑیوں اور مداحوں میں ایک حقیقی خواہش ہے کہ وہ کھیل کے کچھ ریٹائرڈ آئکنز کو ایک سنجیدہ مقابلے میں دیکھیں۔  MCL اس کو پیش کرنے والا ایک انوکھا اور سالانہ مسابقتی ٹی 20 ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس کے ذریعے کرکٹ کے مداح مسلسل طور پر معیاری اور تفریحی کرکٹ دیکھ سکیں گے جس میں کھیل کے کچھ عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ  بھی تقریب میں موجود تھے۔ انھوں نے   تبصرہ کیا:  ”MCL ایک شاندار تصور ہے، جس میں اب یہاں یو اے ای جو ٹورنامنٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل صحیح طرح کے مسابقتی مقابلے دیکھنے کا موقع بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ یو اے ای کرکٹ مزید بہترین ہوتی جا رہی ہے۔  ہمیں MCL کو اپنی توسیعی منظوری دینے پر خوشی ہے اور آئندہ سال اس کے شروع ہونے کی امید کر رہے ہيں۔

برائن لارا، جو کہ ایک مشہور ریٹائرڈ کھلاڑی ہیں جنھوں نے MCL میں شامل ہونے کے لئے سائن اپ کیا ہے، نے کہا:  ”میں بہت پرجوش اور عزت افزائی محسوس کر رہا ہوں کہ میں ایک ایسے کھیل میں حصہ لے رہا ہوں جو مسابقتی کرکٹ کا ایک غیر معمولی مظاہرہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ لوگ MCL سے لطف اندوز ہوں گے اور کھیل کے کچھ اہم کھلاڑیوں کی حمایت کریں گے کیونکہ وہ اپنے کیرئر کو تھوڑا اور آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ منتظمین نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ کرکٹ کو مشرق وسطی میں ابھارنے اور ایک دیر پا ورثہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ واپس دینا ایک اہم موضوع ہے۔”

MCL کی سرکاری ویب سائٹ مندرجہ ذیل پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے: http://www.mcl2020.com

ماخذ: گرانڈ مڈویسٹ اسپورٹس

Latest from Blog