سی ایس اے گروپ نے ہینوور، جرمنی میں نئے دفتر کے ساتھ یورپ کے خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات میں توسیع کردی

فرینکفرٹ، جرمنی، 8 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ نے ہینوور (جرمنی) میں اپنا دفتر کھول لیا ہے جس کی توجہ خطرناک مقامات (ہیزلوک) کی جانچ اور تصدیق کے ساتھ ساتھ عملی حفاظت پر ہوگی۔ نئی ٹیم میں ہربرٹ پیٹرز اور گورڈن نیوروتھ شامل ہیں، جو جرمن مارکیٹ میں خطرناک مقامات کی جانچ اور تصدیق معروف ماہرین ہیں۔ وہ سی ایس اے گروپ کی عالمی خطرناک مقامات کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ جرمن صارفین کو تصدیق اور متعلقہ خدمات فراہم کریں۔

سی ایس اے گروپ کے علاقائی نائب صدر برائے یورپ رالف شونک نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ اپنے ہینوور دفتر اور ٹیم میں غیر معمولی ماہرین کی شمولیت کے ذریعے یورپ میں اپنی تصدیق کی خدمات کو پھیلانے پر بہت خوش ہے ۔ ہمیں تیل کے شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت سے بھی جرمنی میں زبردست طلب حاصل ہے، اور ہم اب جرمنی مین اپنے صارفین کے ذریعے مقامات خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں۔”

ہینوور دفتر سی ایس اے گروپ کی ہیوارڈن، برطانیہ میں مئی 2015ء میں کھلنے والی جدید خطرناک مقامات تجربہ گاہ کے ساتھ مکمل ہے۔ نئی ہوارڈین تجربہ گاہ جدید آلات اور تکنیک کا استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں جامع ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے والی جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔ تجربہ گاہ جانچ کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربے پیش کرتی ہے، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربے “حقیقی” صورتحال کی نقل کے لیے تیار کیے گئے ہیں، دھماکے اور آگ سے حفاظت ے تجربے، ایندھن ڈالنے والے ڈسپنر کی جانچ اور ایک “غیر دھاتی تجربہ گاہ” جسے خصوصی طور پر چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے  ۔ مزید برآں، سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن اور فرینکفرٹ میں اپنی جرمنی تجربہ گاہوں میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھے گا تاکہ خطرناک مقامات کی جانچ فراہم کی جا سکے۔

سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، اٹیکس اور آئیکس اسناد کے لیے خطرناک مقامت کی جانچ اور تصدیق فراہم کرتا ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک ہنرمند ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات کی خدمات میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، برطانیہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کی جانچ کے لیے تنصیبات رکھتا ہے اور دنیا بھر میں سینکڑوں تجربہ کار خطرناک مقامات کے ماہرین بھی۔

نیا دفتر سی ایس اے روپ، ٹیکنالوجی زینٹرم ام وسن شافٹس پارک، ہولرٹھالی 17، 30419 ہینوور میں قائم ہے اور اس سے بذریعہ فون 60068874 511 49+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں
سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیارات کی تعمیر؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ اور تصدیق کی خدمات   جن میں خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل کی، پلمبنگ اور تعمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی،آلات اور یس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری شامل ہیں؛ اس کے ساتھ ساتھ صارفین مصنوعات کی جانچ کی خدمات بھی شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.csagroup.org۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایلیسن ہاکنز
مینیجر، کارپوریٹ افیئرز
1-416-747-2615
allison.hawkins@csagroup.org

Latest from Blog