امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا

– منصوبے کا کل تخمینہ 305 ملین یورو

ایناپولس، میری لینڈ، 8 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج سینی گال کے پہلے صنعتی پیمانے کے وِنڈ پاور منصوبے اور مغربی افریقہ میں مجوزہ سب سے بڑے وِنڈ فارم میں سرمایہ کاری سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کو انتہائی مہنگی تیل سے بننے والی بجلی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ اس تنصیب پر سرمایہ کاری کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ہے، جس میں اے سی ای آئی لگ بھگ 76 ملین یورو کی ایکوئٹی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بقیہ اعلیٰ اور درمیانے قرض دینے والوں سے متوقع ہے۔

منصوبہ 151.8 میگاواٹ کا ایک زیر تعمیر وِنڈ فارم ہے ، جو سینی گال میں ڈاکر سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تائیبا ایندیائے میں واقع ہوگا۔ یہ متوقع طور پر توانائی کے حصول کے متنوع ذرائع کے استعمال اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں کے لیے سینی گالی حکومت کے  منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی سینی گال میں بجلی فراہم کرنے والے قومی ادارے سینی لیک (سوسائٹ نیشنل ڈی الیکٹریسٹ دو سینی گال) کو 20 سال کے بجلی خریداری معاہدے کے تحت فروخت کی جائے گی، جس پر دسمبر 2013ء میں دستخط ہوئے تھے۔ منصوبہ ایک فرانسیسی ٹیم سیریول ایس اے آر ایل (“سیریول”) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اے سی ای آئی تعمیراتی اخراجات اور منصوبے کی ایکوئٹی میں سیریول کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پلانٹ کی تعمیر تین سالوں پر محیط ہے جس میں 50.8 میگاوٹ کے تین مراحل ہوں گے۔ چاپن انٹرنیشنل اینڈ کمپنی منصوبے کے لیے ترقیاتی و مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہی ہے۔

اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “یہ منصوبہ سینی گال کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں نقطہ نگاہ سے بہت اہم ہے۔ سینی گال کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو بجلی کی پیداوار کی زیادہ گنجائش کی ضرورت ہے تاکہ نیم صحراوی افریقہ میں بجلی کی پیداوار کی اوسط شرح سے آگے نکل سکے۔ مزید براں، سینی گالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے کم خرچ توانائی وسائل کی جانب سےمنتقلی سے وابستہ ہے، جیسا کہ پون بجلی، اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کی خاطر بجلی کے شعبے میں مزید اصلاحات کے لیے قدم اٹھاچکی ہے۔ اور اسی لیے یہ صدر میکی سال کے منصوبےابھرتا سینی گال کے تحت ایک ترجیحی منصوبہ ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے سے وابستہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ منصوبہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھے گا۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچےکے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کے انتظام کا معروف عالمی ادارہ ہے، جس میں بجلی کی پیداوار کی تنصیبات، تقسیم اور ترسیل کے جال اور ساتھ ساتھ بجلی و توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز رکھنے والے پیداواری اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ تائیبا ایندیائے سرمایہ کاری کے ساتھ اے سی ای آئی نے حال ہی میں جمیکا میں 36 میگاواٹ کے ونڈ فارم میں سرمایہ کاری مکمل کی ہے، جو رواں سال کے اوائل میں تعمیر ہونا شروع ہوا تھا اور ڈیزل کے ذریعے مہنگی پیداوار سے ہٹ کر کم خرچ ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کے متنوع طریقے اختیار کرنے میں مدد دے گا۔ مزید معلومات کے لیے خبری اعلامیہ www.acei.com/news/pr20150126سے رجوع کریں۔ اے سی ای آئی ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ میں بھی سرمایہ کاری کر چکا ہے، وہ ادارہ جو ایڈو ریاست، نائیجیریا میں 450 میگاواٹ کے اوپن سائیکل گیس ٹربائن کی تعمیر کا ذمہ دار ہے اور مغربی افریقہ میں اضافی گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ اثاثہ کا بھی۔ مزید معلومات کے لیے خبری اعلامیہ www.acei.com/news/pr20131205 سے رجوع کریں۔

محترمہ لیزا پنسلے، اے سی ای آئی کی ڈائریکٹر برائے افریقہ انوسٹمنٹس نے کہا کہ “ہم منصوبے میں اپنی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ اے سی ای آئی صدر اوباما کی جانب سے جاری کردہ امریکی حکومت کے منصوبے پاور افریقہ کا بانی شراکت دار ہے جس کی توجہ بجلی تک صاف اور قابل بھروسہ رسائی میں اضافہ کرکے افریقہ کی اقتصادی نمو اور ترقی کو مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ پاور افریقہ منصوبے کے ذریعے ہماری نظریں اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن کے ساتھ اہم قرض دینے والے کی حیثیت سے شراکت داری پر مرکوز ہیں اور منصوبے، مفاد عام اور سینی گالی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاور افریقہ منصوبے کے لیے متنوع ٹول کٹ کی فراہمی پر بھی۔ اے سی ای آئی افریقہ کے بجلی پیداواری اداروں میں سرمایہ کاری کا تیزی سے تعاقب کرتا ہے تاکہ مغربی افریقہ میں علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے کے اثاثہ جات تخلیق اور تیار کیے جا سیں اور ان میں سرمایہ کاری کرکے  انہیں چلایا جا سکے اور ہماری نظریں اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دھارتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں پر توجہ رکھنے والی مصنوعات و خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں
امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک:ACAS) ایک عوامی تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں دونوں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل 23  ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی میزان کھاتے پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ 92 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک مکمل ملکیتی ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC)، امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) اور امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) کا حامل ہے جو مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز کی کل خالص بک ویلیو رکھتے ہیں۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 600 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.com ملاحظہ کریں۔

سیریول کے بارے میں
سیریول سارل بنیادی طور پر فرانس میں ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبے میں کام کرنے والا فرانسیسی ادارہ ہے۔ البتہ حال ہ یں میں یہ سینی گال میں تائیبا ونڈ انرجی منصوبے کا اہم ادارہ بنا ہے۔ سیریول کو 20 سے زیادہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی اجازت مل چکی ہے جو 240 میگاواٹ سے زائد بجلی رکھتے ہیں اور مختلف ماحول میں منصوبوں کے لیے ضروری کاموں میں مستحکم پس منظر رکھتا ہے، یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبے اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کریں۔

چاپن انٹرنیشنل اینڈ کمپنی کے بارے میں
2003ء میں قائم ہونے والا چاپن انٹرنیشنل ایک ترقیاتی و منصوبہ سرمایہ کاری مشاورتی بوتیک ہے جس کی بنیادی توجہ افریقہ اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر ہے۔ اب تک چاپن دنیا بھر میں 25 سے زیادہ قابل تجدید توانائی سودوں میں شامل رہا ہے جن کی کل قدر 2 ارب یورو سے بھی زیادہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.chapininternational.com  سے رجوع کریں۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر اور اس کے ملحقہ اداروں کے متوقع نتائج کے بارے میں بیانات متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں، جن میں مالی سودے کی تکمیل کے اوقات، شرح سود میں تبدیلیاں، مالی سودے کی دستیابی، علاقائی، قومی یا بین الاقوامی اقتصادی شرائط میں تبدیلیاں، یا ان صنعتوں کی شرائط میں تبدیلیاں کہ جہاں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کرچکاہے، شامل ہیں۔

 رابطہ: 7070-214 (443) 1+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سنتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
لیزا پنسلے، ڈائریکٹر، افریقہ انوسٹمنٹس

Latest from Blog