16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

آن لائن قبل از-وقت اندراج اب ممکن

گوچین، چین، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) 22 سے 26 اکتوبر 2015ء تک چونگ شان شہر، گوانگ ڈونگ صوبے کے گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

0861505133 16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150610/0861505133

روشنی مصنوعات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی ناموں کا مسکن اور اربوں کی سالانہ پیداوار رکھنے والا گوچین روشنی مصنوعات کی ماہرانہ تیاری کی چار عالمی بنیادوں اور فروخت مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سال 15 ویں گوچین روشنی میلہ (بہار میلہ) میں مہمانوں کی تعداد نئی بلندیوں تک پہنچیں، جس نے کل 250,000 مقامی و غیر ملکی مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

“ایک نمائشی ہال + پانچ تجارتی بازار” کے نئے حصول نمونے پر دو سال کام کے بعد میلہ1,800 سے زائد اعلیٰ معیار کے روشنی صنعت نمائش کنندگان کو سامنے لائے گا جو روشنی، لیمپ، ایل ای ڈی روشنیوں اور برقی مصنوعات کا احاطہ کریں گے اور ساتھ ہی خریداروں کو 700,000 مربع میٹر کے کا ایک ہی مقام فراہم کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے انتہائی موثر ذریعہ ہوگا۔

گوچین روشنی مارکیٹ دنیا بھر میں ہمیشہ اپنے اعلیٰ معیار، بہترین خوردہ قیمت، تجارتی سہولت، بہترین تکمیل اور انتہائی مسابقتی  مارکیٹ ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میلے کا یہ سیشن روشنی خیموں کا اجراء کرے گا جو تخلیقی سجاوٹ اور ایک ماہر برقیات کا فٹنگ ایریا پیش کریں گے۔

گوچین روشنی میلہ کا 2015ء ایڈیشن مقامی روشنی صنعت کے وسائل کو مکمل کرے گا تاکہ غیر ملکی خریداروں اور مقامی اہم فراہم کنندگان کے لیے ایک خصوصی ‘کاروباری میجنگ سروس’ جاری کی جائے۔ کاروباری میجنگ ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم روشنی پرزوں سے تیار مصنوعات تک کسی بھی چیز کی تلاش کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے لیے برمقام ملاقات کے ساتھ یہ خدمت پیش کرے گی۔  بر مقام اندراج پر 100 رینمنبی رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی، جو قبل از وقت اندراج کے لیے نہیں ہوگی؛ قبل از وقت اندراج مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے وی آئی پی خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔

گوجین روشنی میلے کے دوران منتظمین گوچین روشنی ثقافتی میلے کا پہلا سیشن بھی شروع کریں گے، جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز لیون کے ‘روشنی میلہ’ کے مقابلے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں حصہ لیں گے۔

16 ویں گوچین روشنی میلہ (خزاں میلہ) کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ یہ گوچین کے لیے اہم مواقع اور پہچان کا وعدہ کرتا ہے اور روشنی مارکیٹ میں امکانات اور روشنی صنعت کی ترقی کو زبردست بڑھاوا دیتا ہے۔

ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150610/0861505133

Latest from Blog