مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کا عمل جاری ہے عوامی فلاحی منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر بلا تخصیص مکمل کئے جائیں گے ہم نے ترقیاتی منصوبہ جات میں سیاست نہیں کی بلکہ عوامی ضرورت کو مد نظر رکھا ہیہماری حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی ہیں کشمیری اپنی بقا اور وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اورکرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے اس لئے پاکستانی عوام سول سوسائٹی نے کشمیریوں کے ساتھ جس والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اس پر ان کے شکرگزار ہیں، حکومت آزاد جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے مزیدکہا کہ یہی وہ رشتہ ہے جو پاکستان اور کشمیر کو کبھی جدا نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جب بھی کبھی کوئی آفت آئی کوئی مصیبت نازل ہوئی پاکستانی عوام ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے باہر نکلے بھارت کے تمام تر غاصبانہ اقدامات کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوے ہیں اور وہ انہیں حاصل کر کے رہیں گے بھارت تمام تر حربوں کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے بھارت کچھ بھی کر لے کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کا مشن ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہے اس مقصد کے لئے ہمارے شہدا نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور یہ رائیگاں نہیں ہوں گی کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے کچلنا بھارت کی غلط فہمی ہے کشمیری اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارت اْنہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن کشمیریوں کو صرف پاکستان چاہیے کیا ہم پاکستانی اپنے وطن سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی محبت کشمیریوں کو پاکستان سے ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہو جائیں جیسے وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیں کشمیریوں سے بے وفائی پاکستان سے بے وفائی ہے ہندوستان کی فوج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اند بلکہ سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں پوری قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر مکمل یقین ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بناتی رہیں گی بین الاقوامی سطح پر کشمیراس وقت ایک سلگتا ہو ا مسئلہ ہے اور وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے پرامن، کشمیریوں عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے طے شدہ فریم ورک کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائے اڑھائی ماہ ہو گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں، ہسپتال بند ہیں، بازار اور مارکیٹیں ویران ہیں مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی رک گیا ہے اور اسی لاکھ آبادی عملی طور پر جیل میں قید ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر اڑھائی ماہ سے ہمارے مظلوم بھائی جس اذیت اور کرب کا شکار ہیں ان کی مدد کا بہترین طریقہ ہے کہ یہاں ہم پرامن طور پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیں۔۔ بھارتی حکمران آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا چاہتے ہیں لیکن جب تک آخر ی کشمیری زندہ ہے وہ اپنے حق کیلئے لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔