اسلام آباد(پی پی آئی) خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروسز ایکسپورٹس چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب اکانوے کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ماہ ستمبر میں سروسز ایکسپورٹس سترہ فیصدسے زائد اضافے کے ساتھ پینسٹھ کروڑ انہتر لاکھ نوے ہزار ڈالر تھیں۔معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کے درست اقدامات کے پیش نظر معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ایک طرف100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ 479 پوائنٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری سمت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروسز ایکسپورٹس کا چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب اکانوے کروڑ ڈالر تک پہنچجانا معجزہ سے کم نہیں معاشی ماہرین نے کہا کہ یہ ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے اور پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیز درست سمت میں گامزن ہیں اور اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی اس طرح حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔معاشی ماہرین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔