بلوچستان کی طالبات کیلئے گلابی سکوٹی سکیم متعارف کرائی جائے گی

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہر ہونہار اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو گلابی اسکوٹی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں قرعہ اندازی کے بعد 50 طالبات میں 50 گلابی اسکوٹی تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی طالبات کے لیے ایک جامع گلابی سکوٹی سکیم متعارف کرائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا، “ہم صوبے کی خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں “۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پانچ خواتین ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دینے والے 30مرد ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں کی گئی ہیں، بیرون ملک سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو منفی سوچ کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ مستونگ میں معصوم طلباکو نشانہ بنایا گیا، ہزارہ برادری کی لڑکیوں اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا خون بہایا گیا، بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کی مدد سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پہلے دن ہی وعدہ کیا گیا تھا کہ سرکاری محکمے میں تقرری کی کوئی آسامی نہیں بیچی جائے گی، اللہ کے فضل سے وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ صوبے بھر میں میرٹ کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک جھاڑو دینے والے کی بیٹی پشین میں میرٹ پر سرکاری نوکری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کا موقع فراہم کرکے ریاست سے دوری ختم کی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان کا کندھا بنیں اور کرپشن کے خلاف اقدامات میں ان کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے موثر آواز بلند کی جائے گی:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

Fri Nov 29 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر و سابق سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں سابق وزیر حکومت راجہ یاسین اور سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم سرفراز بھی موجود تھے۔صدارتی […]