کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے کے فور منصوبے کودسمبر2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے منصوبے کی تکمیل سے کراچی کو یومیہ پینسٹھ کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کیلئے گرڈ سٹیشن کے قیام اور ٹرانسمیشن لائن کیلئے ٹینڈرز جاری کرنے کا بھی حکم دیاکراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسسز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت نیا فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔