افغان وائرلیس نے کابل میں کائی ٹیکس 2015ء انفارمیشن کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی نمائش کی گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کردیا

– 13 سے 16 جون تک ہونے والی نمائش دنیا کے 150 بہترین انفارمیشن کمیونی کیشنز اداروں کو کابل کے افغانستان ایکسپو سینٹر لائے گی

کابل، افغانستان، 12 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور ملک میں موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور صارفین اور کاروباری اداروں کو وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارہ افغانستان کی سب سے بڑی انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) نمائش کائی ٹیکس 2015ء کا گولڈ اسپانسر ہے۔ کائی ٹیکس 2015ء 13 سے 16 جون تک افغانستان ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ کائی ٹیکس 2015ء کی شریک اسپانسر وزارت مواصلات و آئی ٹی ہے۔

کائی ٹیکس 2015ء 150 سے زیادہ آئی سی ٹی اداروں کو یکجا کرتا ہے اور آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات میں جدید پیشرفت اور ابھرتے ہوئے رحجانات پیش کرے گا۔ اے ڈبلیو سی سی، کائی ٹیکس 2015ء کے گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے نمائش میں اپنی اہم موجودگی کو ادارے کی اگلی نسل کی وائرلیس کمیونی کیشنز خدمات کے نئے مجموعے کی رونمائی کے لیے استعمال کرے گا، جن میں شامل ہیں:

اے ڈبلیو سی سی مائی منی موبائل ایپ اور مائی منی ٹرمینل، ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح اے ڈبلیو سی سی صارفین اے ڈبلیو سی سی کی مائی منی سروس استعمال کرکے ٹرانزیکشن مکمل کرسکتے ہیں۔

اے ڈبلیو سی سی ایچ ڈی وائس انفارمیشن وڈیو پریزنٹیشن۔

اے ڈبلیو سی سی موبائل اکاؤنٹ مینجمنٹ سلوشنز اے ڈبلیو سی سی کی انٹرایکٹو وائس ڈائیلاگ سروس (آئی وی آر)، اے ڈبلیو سی سی کی سیلف کیئر ویب پورٹل اور نئی افغان وائرلیس اکاؤنٹ مینجمنٹ ایپ استعمال کررہے ہیں۔

اے ڈبلیو سی سی 3.75 جی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز۔

اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب امین رامن نے کہا کہ “کائی ٹیکس 2015ء عالمی معیار کی ان مصنوعات اور خدمات کو ظاہر کرنے کا شاندار موقع ہے جو اے ڈبلیو سی سی اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ ہم اپنے مسابق اداروں، تزویراتی شراکت داروں اور صارفین پر یہ ظاہر کرکے خوش ہیں کہ کیوں اے ڈبلیو سی سی افغانستان کا سب سے جدید – اور کامیاب ترین – وائر لیس کمیونی کیشنز ادارہ ہے۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں:
افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشن مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کردہ اے ڈبلیو سی سی چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کو 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، جو افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں رہتے ہیں۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔

افغانستان کی اقتصادی ترقی میں رہنما اے ڈبلیو سی سی کی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے زیادہ افغان باشندوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اپنے ڈيلروں اور وینڈرز کے نظام کے ذریعے 100,000 سے زیادہ افغان شہریوں کو ملازمت دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے میں اضافی معلومات www.afghan-wireless.com یا www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔

 رابطہ:
برائے افغان وائرلیس:
البرٹو لوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog