چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ٹی سی ایل کی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے منصوبے کے بارے میں بات

شین چین، چین، 15 جون 2015ء / پی آرنیوزوائر– چین کی وزارت اقتصادیات اور یونان کی صوبائی حکومت کے اشتراک اور متعدد جنوبی ایشیائی ممالک کے تجارتی حکومتی دفاتر کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کردہ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش 12 جون کو کھلی۔ تقریباً ہرجنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے قومی رہنماؤں نے نمائش میں شرکت کی، ساتھ ساتھ چینی نائب صدر لی یوان چاؤ بھی شریک تھے، جنہوں نے ٹی سی ایل کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او ٹامسن لی ڈونگ شینگ کے ساتھ ٹی سی ایل کے پویلین کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور چین کے جنوب مغربی حصوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں مارکیٹوں کے قیام کے منصوبوں پر ٹی سی ایل کی رپورٹ سنی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150615/0861505327

چینی معیشت کے تیزی سے بیرون ملک نظریں جمانے کے اس مرحلے پر چین کا صوبہ یونان ملک کے سمندر سے کٹے ہوئے جنوب مغربی خطوں کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے کے لیے اہم مرکز ہے اور ان خطوں کے لیے دروازے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ٹی سی ایل کارپوریشن چیئرمین اور سی ای او لی ڈونگ شینگ نے نمائش میں کہا کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ٹی سی ایل کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکز ہیں۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش ایک بہت اچھی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ٹی سی ایل اپنی مصنوعات جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے پیش کرسکتا ہے، ایسے خطے جو بین الاقوامی آپریشنز کو مزید آگے پھیلانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جناب لی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹی سی ایل مستقبل قریب میں یونان میں پیداواری تنصیبات قائم کرے گا اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مزید آگے بڑھے گا، جہاں سے وہ اپنی جغرافیائی برتری اورچین کی موزوں قومی پالیسیوں (مثلاً چین کا ون بیلٹ، ون روڈ منصوبہ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  زیادہ بڑی بین الاقوامی مارکیٹوں میں جائے گا۔ چینی یونان کا صوبائی دارالحکومت کنمنگ جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک سے جڑنے والی ریلوے لائنوں کا نقطہ آغاز ہوگا جس میں جنوبی ایشیا میں بھارت اور بنگلہ دیشبھی شامل ہوں گے، اس منصوبے کے ساتھ ٹی سی ایل کی کنمنگ میں قائم پیداواری تنصیبات  متعلقہ مارکیٹوں میں نفوذ اختیار کرنے میں مدد کے لیے بنیاد فراہم  کرسکتی ہیں۔

مزید برآں، ٹی سی ایل نے پہلے کہا تھا کہ بھارت جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اس کی 2015ء کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش میں بھارت ایک اعزازی مہمان ہے، جو ایک اور وجہ ہے کہ ٹی سی ایل کیوں یونان صوبے کو اپنی مجموعی حکمت عملی کا کلیدی حصہ سمجھتا ہے اور چین-جنوبی ایشیائی نمائشوں میں متحرک انداز میں حصہ لیتا رہا ہے۔

 رابطہ:
مارٹا چین
86-755-33313868+
chenxuejun@tcl.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150615/0861505327

Latest from Blog