Facebook
RSS

کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی

Comments Off on کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی
جون 24, 2015
ویب ڈیسک

– کیپ سرور ای ایکس وی 5.18 صارفی تجربے کو بہتر بناتا اور اے بی بی ٹوٹل فلو مکمل خصوصیات کے مجموعہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے

پورٹ لینڈ، مین، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خودکاری کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر تیار کنندہ ادارے کیپویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.18 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اہم بہتریوں میں اضافی ڈیوائس کنیکٹیوٹی اور مختلف عمودی صنعتوں، بشمول ساخت گری، تیل و گیس، اور بجلی و مفاد عامہ کی سہولیات میں صارفین کے لیے بہتر صارفی تجربہ شامل ہیں۔

Kepware کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی  ہوئیKepware Technologies.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “ہمارا جدید ترین پروڈکٹاجراء بہترین مثال ہے کہ کیپویئر صارفین کے فیڈبیک کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جو فوری اہم کارآمدیت اور خصوصیات کی بہتری کے لیے ضروری ہوتی ہیں – بشمول فوری ٹیگ تدوین اور اے بی بی کی پیمائش اور ٹیکنالوجیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اضافی سپورٹ۔”

کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 میں مندرجہ ذیل کلیدی اپڈیٹس شامل ہیں:

  • میڈیا لیول ریڈنڈینسی پلگ-اِن اب صارف کے طے شدہ متحرک کنندہ میکانزم کو سپورٹ کرتی ہے جو واحد نقطہ قدر تبدیلی، معیار تبدیلی، یا شرح تبدیلی کی بنیاد پر فیل اوور کا آغاز کرسکتی ہے۔ یہ صلاحیت کیپویئر کے اے پی سی یو اے بیسڈ ٹنلنگ حل کے ساتھ انتہائی بھروسہ مند سرنگ کھدائی میں اضافہ ہے۔
  • کیپ سرور ای ایکس پلیٹ فارم اب فوری طور پر ٹیگ تعریف بنانے میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ یہ تبدیلیاں موجودہ اور نئے صارفین پر لاگو ہوتی ہیں، اور تمام منسلک صارفین کی تکمیل کو یقینی بناتی ہیں۔
  • اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیو اب مائع الیکٹرونک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) ڈیٹا کلیکشن کی مدد کرتی ہے۔ یہ ٹوٹل فلو آلات (جو بہاؤ کی شرح، دباؤ اور درجہ حرارت جیسے فوری ڈیٹا نکات کو جمع کرتا ہے) سے ٹرینڈ لاگ فائلوں کو نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اورانہیں سی ایس وی فائلوں کے ذریعے دستیاب کرتا ہے۔

امریکی سیلز مینیجر، اے بی بی، نےاسکاٹ پیٹرسن نے کہا کہ “اے بی بی ٹوٹل فلوریموٹ پیمائش اور خودکاری نظام تیل و گیس کی تنصیبات کی درستگی، موثریت، حفاظت اور پیداوار کو ڈرامائی طور پر بڑھانے کے لیے ثابت شدہ ہیں۔ ایک ایسی مارکیٹ میں جہاں درست پیمائش اور موثر کارگزاری بہت ضروری ہیں، اے بی بی کیپ ویئر جیسے معروف کمیونی کیشنز فراہم کنندگان کی مدد سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کیپویئر کی اپنے اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیور میں جاری بہتریاں صارفین کے لیے ٹوٹل فلو سسٹمز کا فائدہ اٹھانے اور اس کے کل مجموعے  کو متنوع ایپلی کیشنز اور ڈھانچوں کے ساتھ مکمل کرنا  ممکن بناتی ہے، جو ہمارے حلوں کی پیمائش اور ڈیٹا تجزیے کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھاتی ہے۔

کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 32 مصنوعات کے لیے اپڈیٹس بھی پیش کرتا ہے، جس میں اے پی سی یو اے کلائنٹ ڈرائیور میں جامع بہتری، جدید ٹیگز پلگ-اِن، اور شیڈول پلگ-اِن شامل ہیں۔ اس میں نئی فشر آر او سی اور آر او سی پلس ایتھرنیٹ ڈرائیورز برائے فشر آر او سی سویٹ،  بشمول تمام آر او سی سویٹ ڈرائیورز میں اضافی اوپ کوڈ سپورٹ، شامل ہیں۔  کیپویئر نے حال ہی میں کلائینٹ ایس ورژن 4.0.2.7 بھی جاری کیا ہے جو ایک ڈاٹ نیٹ ڈيولپر ٹول کٹ ہے جو ایپلی کیشنز پروگرامرز کے لیے کسٹم او پی سی کلائنٹس تیار کرنا ممکن بناتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے آن لائن کیپویئر ٹیکنالوجیز ملاحظہ کریں یا +1 (207) 775-1660 پر sales@kepware.comیا  پر کسی نمائندے سے رابطہ کریں۔

کیپ ویئر ٹیکنالوجیز کے بارے میں
کیپ ویئر ٹیکنالوجیز سافٹویئر بنانے والا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپ ویئر سافٹویئر حلوں کا ایسا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو اداروں کو متنوع خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام یا پون بجلی گھر تک، کیپ ویئر بین الاقوامی عمودی مارکیٹوں میں کئی اقسام کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ساخت گری، تیل و گیس، عمارتی خودکاری، بجلی اور رفاہ عامہ اور دیگر شامل ہیں۔ 1995ء میں قائم ہونے والے اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے کیپ ویئر کے سافٹویئر حل ہزاروں اداروں کو اپنے کام اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید www.kepware.com پر جانیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
راین للی
rlilly@matternow.com
1-978-518-4533+
www.matternow.com

Comments are closed.

‫’بٹ ہمب سنگاپور’ کرپٹوکرنسی ایکسچینج بر...

- برانڈ بٹ ہولک سے 'بٹ ہمب سنگاپور' میں تبدیل ...

ماڈل سٹیزن شپ کے تحت انویسٹمنٹ پروگرام ف...

لندن، 16 اگست، 2019/پی آر نیوز وائر/-- کامن ویلتھ آف ...

‫ ویب فونٹین گروپ ایف زیڈ-ایل ایل سی (We...

کاٹھمنڈو (KATHMANDU)، نیپال، 14 اگست، 2019 / پی آر نیوزوائر ...

‫ڈوئچے میسی اے جی نے 2020 سے شین ژین اور...

شنگھائی، 12 اگست، 2019/پی آرنیوزوائر/-- حال ہی میں ڈوئچے میسی ...

‫کونسولی ایڈز(ConsoliAds) پبلشر ڈے، پاکس...

لاہور، پاکستان، 6 اگست، 2019/ پی آر نیوز وائر-- پاکستان ...

زوملیون بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے کلیدی انف...

چانگشا، چین، 7 اگست، 2019/پی آرنیوزوائر/ حال ہی میں چائنہ ...

بی آر آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایک...

2022 فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کی 330 سے زیادہ آلات ...

‫آسٹریلیا، سڈنی میں اے پی اے سی بلاک چی...

برلن، سوئٹزرلینڈ 30 جولائی 2019/پی آرنیوزوائر/-- اے پی اے سی ...

چین چنگدو ورلڈ لیڈنگ سمارٹ میڈیا سٹی کی ...

چنگدو، چین، 27 جولائی، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/-- 23 جولائی کو چنگدو میڈیا ...

چنگدو نے اسپورٹس ایونٹس کی ورلڈ سٹی بننے...

چنگدو، چین، 27 جولائی 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/-- چنگدو میونسپل پیپلزگورنمنٹ کی جانب ...