اسلام آباد (پی پی آ ئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔پاکستان نے شمالی افریقہ کو ٹریکٹروں کی برآمد کے ذریعے تجارتی برآمدات میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹروں کی پہلی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچی ہے۔پاکستانی حکام کی کوششوں کی وجہ سے کینیا اور تنزانیہ کی MASAI TREKTA COMPANY نے پاکستان کی زرعی مشینری کے تنزانیہ میں فروغ میں شراکت داری اختیار کی ہے۔یہ اقدام پاکستان کے عالمی تجارتی شراکت داری میں اضافے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔