خیرپور(پی پی آ ئی)ڈی آئی جی سکھر کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کا ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کے ہمراہ اتوار کی روز سب ڈویژن رونتی کچہ ایریا کا دورہ،افسران و جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے ڈی آئی جی کوکچا ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پہ اے ایس پی میرپور ماتھیلو,ڈی ایس پی رونتی، ڈی ایس پی اباڑو، ڈی ایس پی کچو بنڈی، ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری و کچا ایریا میں اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوان بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے تھانہ شہید دین محمد لغاری کے کچا ایریا کی پولیس کی پولیس پکٹ بھیا 02، پولیس پکٹ بھیا 04 اور پولیس پکٹ فون لانڈھی کا دورہ کیا، پولیس پیکٹس کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں تعینات افسران و جوانوں کو حوصلے بلند رکھتے ہوئے بہادری اور دلیری سے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ موجودہ امن و امان کی صورتحال میں عوام کو ڈاکوؤں سے تحفظ فراہم کرنے سے متعلق پولیس فورس پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق اگاہی دیتے ہوئے بچا بند پکٹس پہ تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہتے ہوئیکچے کی طرف آمدورفت کے تمام راستوں پر سنیپ چیکنگ گاڑیوں، موٹرسائیکلز سمیت مشکوک افراد کو سرچ کرنے کی ھدایات دیں، ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو درپیش مسئلے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات دیے مزید درکار وسائل بشمول اضافی نفری،اسلحہ اور دیگر ضروری سہولیات، پولیس پکٹس کی مضبوطی اور ان کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی درکار مرمت کے لئے بھی احکامات دیئے۔ڈی آئی جی صاحب سکھر نے کچا ایریا میں تعینات افسران و جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لئے شہدائے پولیس کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا اور ہم امن کی خاطر انکے اس قرض کو نبھاتے ہوئے مزید بھی ہر ممکنہ قربانی کے لئے تیار ہیں۔امن وامان خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔