نوشہرو فیروز (پی پی آ ئی) گروہی تصادم میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی ہوگئے، واقعہ مٹھیانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں کوڑو جا بھان میں پیش آیا جہاں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی تکرار پر تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں چل گئیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مٹھیانی پولیس کے مطابق اس تصادم میں استاد غلام حسین سولنگی جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
چوری اور ڈکیتی واردات
چوری اور ڈکیتی واردات کا سلسلہ جاری، درس پولیس تھانہ کی حدود درس شہر کی سول پیر درگاہ کے پاس استاد منظور ابڑو کی کھڑی ہوئی کرولا کار ماڈل 2024 چور چرا کر لے گئے دوسری طرف بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کھائی میمن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر استاد ارشاد میمن سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ چوری اور ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
فیض گنج شاخ میں 35 فٹ چوڑا شگاف
فیض گنج شاخ میں 35 فٹ چوڑا شگاف، درجنوں دیہات، سینکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آگئی، محکمہ آبپاشی (انہار) کیخلاف متاثرین کا مہران ہائی وے پر دھرنا، تفصیلی خبر موجب اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں غلام حسین شر کے پاس فیض گنج شاخ کو 35 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس سے گاؤں غلام حسین شر، گاؤں جلال لاشاری، اکری یونین کے درجنوں نواحی گاؤں آگئے، محکمہ آبپاشی (انہار) کی نااہلی کے باعث شگاف بر وقت نہ بھرنے سے درجنوں دیہات اور سینکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آگئی، متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے محکمہ آبپاشی (انہار) کے خلاف مہران ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شگاف کی بروقت اطلاع محکمہ آبپاشی (انہار) عملے کو دی لیکن کوئی شگاف بھرنے نہیں پہنچا جس سے ہماری لگائی گئی گندم کی فصل تباہ ہوگئی ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہیں ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں محکمہ آبپاشی (انہار) کیخلاف کارروائی کرکے انکے نقصان کا ازالہ کرئے۔
حادثے میں دوریش خاتون جاں بحق
حادثے میں دوریش خاتون جاں بحق، کنڈیارو پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر چھنڈن موری کے پاس نامعلوم ٹرالر کی زد میں آکر درویش ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی ہے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، نعش اسپتال منتقل کر دی جہاں سے مقامی رضا کارروں کی مدد سے سپرد خاک کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔