گٹکا فروش/ گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش ملزم سمیت 11 ملزمان گرفتار

 ٹھٹہ (پی پی آ ئی)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ھدایت پر ٹھٹہ ضلع پولیس کا منشیات، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، ساکرو، گاڑہو، کیٹی بندر اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 10 گٹکا فروش / گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان محمد نیاز بروہی، محمد عثمان جوکھیو، غلام شبیر جاکھرو، گلزار ملاح، محمد عثمان کنبھار، داؤد ملاح، امان اللہ خاصخیلی، رحمت اللہ عرف ٹپی پٹھان، رحمت اللہ عرف کارو ملاح، قربان علی جوکھیو اور 1 منشیات فروش ملزم ماموں گندرو کو گرفتار  رلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2400 پیکٹ گٹکا ماوا، 360 کلو گٹکا مٹیریل، 1 کورولا کار، 1 رکشہ لوڈر، 1 موٹر سائیکل اور 450 گرام چرس برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ پولیس کا فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Sun Dec 8 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)  کوئٹہ پولیس نے اتوار کے روز تھانہ ایئرپورٹ روڈ کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق، یہ کارروائی تھانہ ایئرپورٹ کوئٹہ کی حدود میں کی گئی، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت وکیل اور جاوید کے […]