ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد – مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقام

– ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن کی جانب سے بنایا گیا، اور معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا تصور – علاقہ ون ویسٹ اینڈ کرستیان دی پروزیمپارک ریور سائیڈ سینٹر کی گزرگاہ ہوگا

نیو یارک، 25 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر — ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن پراپرٹیز 59 ویں اسٹریٹ اور ویسٹ اینڈ ایونیو کے کنارے پر ابھرتے ہوئے ممتاز رہائشی عمارت ون ویسٹ اینڈ میں اپنی جامع مقام سازی کی صلاحیتوں کو یکجا کررہے ہیں۔ فروخت کے باضابطہ آغاز کے بعد 42 منزلہ عمارت کرستیان دی پورزیمپارک کے ماہرانہ انداز میں تیار کردہ ریورسائیڈ سینٹر کے اندر مارکیٹ میں آنے والا پہلا اور بلند ترین مشترکہ ملکیت منصوبہ ہے۔

ایلاڈ گروپ کے چیئرمین آئزک شووا نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ پر ہم محض ایک رہائشی مقام سے کہیں زیادہ تخلیق کررہےہیں۔ ہم ایسا مقام بنا رہے ہیں جسے آپ سب اپنا گھر کہنا چاہیں۔”

Amenity%20Terrance ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد    مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقامOne West End Amenity Terrance.

کولمبس سرکل اور لنکن سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر اس عمارت کے مکین بڑی تعداد میں وسائل اور پسندیدہ مقامات کو پائیں گے، جن میں معروف عجائب گھر، تعلیمی ادارے، مچل اسٹارڈ ریستوراں اور پرتعیش دکانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

سلورسٹائن پراپرٹیز کے چیئرمین لیری سلورسٹائن نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ موجودہ ویسٹ سائیڈ علاقے میں مکمل طور پر نیا ریزورٹ تجربہ لائے گا۔”

دنیا کے معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بیرونی ڈیزائن، مہمان نوازی کی دنیا کی تخیلاتی شخصیت جیفری بیئرز کی جانب سے داخلی ڈیزائن، اور اعزاز یافتہ ادارے میتھیو نیلسن لینڈسکیپ آرکی ٹیکٹس کی جانب سے منظرنگاری کے ساتھ ون ویسٹ اینڈ تعمیرات اور ڈیزائن کی دنیا کے معروف رہنما اداروں کی متاثر کن فہرست کو یکجا کرتا ہے۔

بیئرز، جنہوں نے رہائشوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اعلیٰ کارکردگی اسکاوولینی کچنز تخلیق کیے، کہا کہ  “ون ویسٹ اینڈ کو ڈیزائن کرتے ہوئے خاموش، خیرمقدمی اور پرسکون ماحول اہم تھا۔”

ون ویسٹ اینڈ دو پینٹ ہاؤسز کے ساتھ ایک سے چار خواب گاہوں کی حامل 246 روشنی سے بھرپور رہائشیں پیش کرے گا۔ سہولیات میں مہنگے فٹنس مرکز کے ساتھ یوگا، پیلاٹیس اور ذاتی تربیت  کے لیے اسٹوڈیو جگہ، ایک 75 فٹ کا سوئمنگ پول، اسپا ٹریٹمنٹ کمرے، ایک میڈیا روم، بلیئرڈ روم، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، گیم روم، دیوان خانہ مع آتش دان، باورچی کا باورچی خانہ اور طعام گاہ شامل ہیں۔ 12,000 مربع فٹ کا چھت  پر چبوترہ کباناز اور کباب بھوننے اور بیرون خانہ تفریح کے لیے جگہوں کا حامل ہوگا۔

ایلاڈ گروپ کی ایگزیکٹو نائب صدر برائے مارکیٹنگ و سیلز  سمانتھا ساکس نے کہا کہ “دونوں دنیا کی بہترین چیزیں پیش کرنے والا ون ویسٹ اینڈ مین ہٹن کے اہم ترین کاروباری اضلاع تک فوری رسائی کے ساتھ ایک رہائشی علاقے کی ہر آسائش فراہم کرے گا، یہ سب بالائی مغربی علاقے ثقافتی مرکز کے اندر رہتے ہوئے۔”

Living%20Room ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد    مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقامOne West End Residence Living Room.

دیگر دستیاب سہولیات میں شامل ہیں ہوٹل انداز کی خدمات کے ساتھ 24 گھنٹہ دربان، سائیکل رکھنے کی جگہ، کولڈ اسٹوریج، بر بمقام پارکنگ اور خریدنے کے لیے دستیاب اسٹوریج یونٹ۔ ترقیاتی ٹیم ایک متحرک خوردہ بنیاد پر تعمیرات سے فیض یاب ہونے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کی توجہ روزمرہ اور دست کارانہ کھانوں کی پیشکشوں پر ہے۔

سلورسٹائن پراپرٹیز کے ایگزیکٹو نائب صدر رابرٹ ویکسلر نے کہا کہ “ہم نے بہترین تخلیقی اذہان کی ایک خیالی ٹیم تشکیل دی، اور مل جل کر ہم ایسا تجربہ تخلیق کریں گے جو پرتعیش رہائش کا نیا معیار مرتب کرے گا۔”

تعمیر 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کی قیمتیں 1.3 ملین سے 20 ملین ڈالرز سے زیادہ تک ہوں گی۔ کورکورن سن شائن مارکیٹنگ گروپ اس منصوبے کے لیے خصوصی سیلز و مارکیٹنگ ایجنٹ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.1WestEnd.com ملاحظہ کیجیے۔

ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن پراپرٹیز

ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن پراپرٹیز  نے ریورسائيڈ سینٹر میں نئی رہائشی عمارت ون ویسٹ اینڈ کی تعمیر میں مقام سازی کے باصلاحیت افراد کو یکجا کیا ہے۔ ون ویسٹ اینڈ 246 انتہائی نفاست سے تیار کردہ مشترکہ رہائش گاہوں، ریزورٹ متاثرہ سہولیات اور نیچے کھانوں کے خوردہ مقامات پیش کرتا ہے۔ پلازہ ہوٹل میں ایلاڈ کی بحالی سے لے کر سلورسٹائن کی فور سیزنز پرائیوٹ ریزیڈینسز نیو یارک ڈاؤن ٹاؤن اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر تک، یہ شراکت داری نیو یارک شہر میں ایک نئی رہائشی، خوردہ اور کھانوں سے متعلق جگہ کو تخلیق کرنے کے لیے بے مثال موافقت رکھتی ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150616/223550
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150616/223549
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150616/223551
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150616/223565

Latest from Blog