یونین پے انٹرنیشنل نے گرمیوں کی تعطیلات کےلیے 2015ء بیرون ملک سیاحت کے میلان پر رپورٹ جاری کردی

شنگھائی، چین، 24 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 24 جون کو موسم گرما کی تعطیلات میں بیرون ملک سیاحت کے رحجان پر 2015ء کی رپورٹ جاری کردی ہے، جو اشارہ کرتی ہے کہ بیرون ملک جانے والے چینی سیاح زیادہ بڑے پیمانے ہے، زیادہ مالی لین دین کی بہتات، زیادہ پھیلے ہوئے مقامات اور زیادہ سمجھداری سے خریداری سے عبارت ہیں۔

غیر ملکی سیاحت کے تازہ ترین میلان کے حوالے سے یونین پے انٹرنیشنل نے ترجیحی پروگرام، گما کی تعطیلات میں دنیا کی سیر، کا اسی روز اجراء کیا، جو اب سے 31 جولائی تک 8 سیاحتی مقامات، جیساکہ ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، جاپان، سنگاپور، امریکہ، اٹلی اور آسٹریلیا، میں 100 سے زیادہ تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت دیتا ہے۔

رپورٹ  بیان کرتی ہے کہ چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سیاح برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ بیرون ملک سیاحت جسے چینی سیاح سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں مختصر فاصلے کے مقامات ہیں، جن میں ہانگ کانگ اور مکاؤ بالترتیب سب سے اوپر ہیں۔ براعظمی مارکیٹوں میں ایشیا سب سے اوپر ہے جبکہ یورپ ایشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء، غر ملکی سیاحت جسے چینی سیاح پسند کرتے ہیں میں کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی  ہیں، اجتماعی سیاحت سے آزاد سیاحت کی جانب منتقلی، آف لائن اسٹورز سے آن لائن ریزوریشن کی طرف، چین ہوٹلوں سے خصوصی اور سروس اپارٹمنٹ اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایئر لائن اداروں کے انتخاب جیسی تبدیلیاں بھی۔ مزید برآں، چینی سیاح تیزی سے مقامی تاریخ، ثقافت اور فنون کے تجربے کو پسند کررہے ہیں۔

چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر 2014ء میں غیر ملکی سیاحت کی خرید 115 ارب امریکی ڈالرز (724.5 ارب رینمنبی) تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 20 فیصد سے زیادہ کی نمو ہو رہی ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک یونین پے کارڈز کے ذریعے کل ٹرانزیکشنز ان کی مالیت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز کو بہت تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثناء، بیرون ملک سیاحت کی روایتی خریداری -رحجان کے بجائے خریداری اور تفریح کے ملاپ میں تبدیل ہو رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیاح روزمرہ بازاروں، سپر مارکیٹوں اور مقامی ذائقے کے ناشتہ خانوں وغیرہ سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اب یونین پے کارڈز 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں قبول کیے جا رہے ہیں، جو چینی سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے تقریباً تمام مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔ کارڈ یافتگان کے لیے سہولت دستیاب ہے کہ وہ خریداری مراکز، برانڈ اسٹورز اور ہوٹلوں میں یونین پے کارڈز استعمال کریں اور سپر مارکیٹوں، کھانے کے مقامات، ثقافتی تفریح اور ٹیکسی جیسی روز مرہ خریداری میں یونین پے کارڈز استعمال کریں۔ اسی طرح یہ تاجر یونین پے کارڈ یافتگان کو بہت ساری خصوصی رعایت بھی دیں گے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog