اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسحاق ڈار نے شام میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئے ممکنہ تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شام کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے نیز شام میں پاکستان کا سفارت خانہ زائرین سمیت پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے۔