جے اے سولر نے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیے

شنگھائی، 6 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (جے اے سولر) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری ماڈیولز نے ٹائپ 1 ماڈیولز کے لیے یو ایل 1703 معیار کے مطابق کامیابی سے کلاس اے آگ کی جانچ مکمل کرلی ہے۔ تجربے کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے استعمال کیے گئے بی او ایم کے تمام چھ مجموعوں نے انٹرٹیک کی جانب سے یو ایل کلاس اے آگ کی جانچ کامیابی سے مکمل کی، یوں جے اے سولر چین میں بڑے پیمانے پر پی وی ماڈیولز بنانے والا پہلا ادارہ ہے جس نے یہ جانچ مکمل کر لی ہے۔

JA%20Solar%20Holding جے اے سولر نے ٹائپ 1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیےJA Solar Logo

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

حالیہ چند سالوں میں جب شمسی بجلی پیدا کرنے کے لیے تنصیب میں دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، پی وی ماڈیولز کی بھروسہ مندی کی تصدیق کے معیار اور جانچ بھی مستقل بہتر بنی ہے اور پی وی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے کے ساتھ پھیلی ہے تاکہ شمسی توانائی کے آخری صارف کے لیے بہتر معیار اور بہتر بھروسہ مندی کے ساتھ ساتھ پی وی تنصیب کو قانون سازوں اور مختلف سطح پر حکومتوں کے لیے زیادہ محفوظ، ماحول دوست اور خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

کلاس اے آگ کا ٹیسٹ برائے ٹائپ 1 پی وی ماڈیولز یو ایل-1703 نے شروع کیا تھا جس میں 10 منٹ تک براہ راست گیس کے شعلے کو سہنا پڑتا ہے (شعلے کا درجہ حرارت 760±28o سینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار 5.4±0.2میٹر فی سیکنڈ ، اور شعلے کے پھیلاؤ کا فاصلہ 1.82 میٹر ہوتا ہے)۔ کلاس اے جانچ کا معیار اس سے قبل قبولیتِ عام رکھنے والے کلاس سی معیار سے کہیں زیادہ سخت ہے، اس میں پی وی ماڈیول کی 4 منٹ تک براہ راست آگ میں جانچ کی ضرورت ہوتی تھی (جس میں شعلے کا درجہ حرارت 704±28oسینٹی گریڈ ، ہوا کی  رفتار 5.4±0.2 میٹر فی سیکنڈ اور شعلے کا پھیلاؤ کا فاصلہ 3.9 میٹر ہونے کی اجازت ہوتی ہے)۔نتیجہ یہ نکلا کہ انٹرٹیک میں ہونے والی کلاس اے جانچ کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز دوزخ جیسی گرمی میں خود آتش پذیرہوئے بغیر نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ شعلہ پی وی پینل تک کو نہ جلا سکا۔

جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کا یو ایل 1703 کلاس اے ٹیسٹ پاس کرنا ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی و معیار کی اور قابل بھروسہ پی وی مصنوعات فراہمی اور تکنیکی جدت طرازی اور کارکردگی کی بہتری کے ذریعے صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے سے طویل المیعاد وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog