انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری نے زیبائشی عملِ طبی پر عالمی اعدادوشمار جاری کردیے

– 2014ء میں دنیا بھر میں 20 ملین سے زیادہ زیبائشی عمل ہائے طبی کیے گئے

دنیا بھر کے 95 ممالک میں 2,700 مستند جمالیاتی پلاسٹک سرجنوں کی معروف بین الاقوامی انجمن انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2014ء میں دنیا بھر میں 20 ملین سے زیادہ جراحی و غیر جراحی جمالیاتی عملِ طبی ہوئے۔ بوٹولینم ٹاکسن عورتوں اور مردوں دونوں میں مجموعی طور پر سب سے معروف جمالیاتی عملِ طبی رہا۔ جراحی عمل کے لیے پستانوں میں اضافہ کروانا عورتوں میں سب سے مشہور رہا اور مردوں میں  پپوٹوں کی جراحی زیادہ مقبول رہی۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150706/230504LOGO

آئی ایس اے پی ایس کی ویب سائٹ (www.isaps.org) مکمل رپورٹ، خبری اعلامیہ اور خبری حصے میں فوری اعدادوشمار رکھتی ہے۔

آئی ایس اے پی ایس کے صدر سوسومو تاکایاناگی، ایم ڈی، نے کہا کہ “ہم نے اپنےشعبے کی مکمل تصویر کشی کو نمایاں کرنے کے لیے سروے کے طریقے کو بہتر بنایا۔ ہماری انجمن قابل قدر رپورٹ بنانے کے لیے مستحکم تجزیاتی مشقوں کی پیروی سے وابستہ ہے۔”

2014ء میں سب سے زیادہ جراحی و غیر جراحی دونوں جمالیاتی عملِ طبی اپنانے والوں میں شامل ہیں:

  • امریکہ – 4,064,571 – (20.1 فیصد)
  • برازیل – 2,058,505 – (10.2 فیصد)
  • جاپان – 1,260,351 (6.2 فیصد)
  • جنوبی کوریا – 980,313 (4.8 فیصد)
  • میکسیکو – 706,072 (3.5 فیصد)
  • جرمنی 533,622 (2.6 فیصد)
  • فرانس  – 416,148 (2.1فیصد)
  • کولمبیا – 357,115 (1.8 فیصد)

درجہ بندی صرف اُن ممالک پر مشتمل ہے جن کی جانب سے وافر سروے جوابات اور اعدادوشمار موصول ہوئے، جو نمائندہ ہونے کے لیے کافی تھے۔

2014ء میں کیے گئے معروف کاسمیٹک سرجیکل عملِ طبی یہ تھے:

  • پپوٹوں کی جراحی – (1,427,451)
  • لیپوسکشن (1,372,901)
  • پستانوں میں اضافہ  – (1,348,197)
  • چربی پیوند – (965,727)
  • رائنوپلاسٹی – (849,445)

معروف ترین غیر جراحی عملِ طبی یہ تھے:

  • بوٹولینم ٹاکسن (4,830,911)
  • ہائیلورونک ایسڈ (2,690,633)
  • بال صفا (1,277,581)
  • کیمیائی چھلاؤ (493,043)
  • جلد کی لیزر کے ذریعے سطح نو (480,271)

عورتوں نے 17 ملین سے زیادہ جمالیاتی عملِ طبی اختیار کیے؛ جو کل کا 86.3 فیصد ہیں۔ 2014ء میں عورتوں پر آزمائے گئے جراحی عملِ طبی شامل تھے:

  • پستانوں میں اضافہ
  • لیپوسکشن
  • پپوٹوں کی حراجی
  • چربی پیوند
  • ابڈومنوپلاسٹی

مرد 2.5 ملین سے زیادہ جمالیاتی عمل ہائے طبی کے حامل رہے جو کل کا 13.7 فیصد ہیں۔ 2014ء میں مردوں پر آزمائے گئے معروف جراحی عملِ طبی یہ رہے:

  • پپوٹوں کی جراحی
  • رائنوپلاسٹی
  • لیپوسکشن
  • گائنیکوماسٹیا
  • چربی پیوند

آئی ایس اے پی ایس کے تازہ ترین اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ جمالیاتی جراحی نئی تکنیک اور رحجانات کے ساتھ متنوع ہو رہی ہے۔

آئی ایس اے پی ایس کے بارے میں:
انٹرنیشنل سوسائٹی آف آستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس)  مستند جمالیاتی پلاسٹک سرجنوں کی ایک معروف بین الاقوامی انجمن کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہے۔ 1970ء میں قائم ہونے والا آئی ایس اے پی ایس کا ہدف تگنا ہے: آئی ایس اے پی ایس کے اراکین کو جدید ترین جراحی تکنیک کی تعلیم دینا، عوام کو شعور دینا اور مریضوں کی حفاظت کو  فروغ دینا۔ آئی ایس اے پی ایس میں رکنیت کے لیے درخواست دینے والوں کا جامع جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جراحی و غیر جراحی جمالیاتی عمل ہائے طبی کی مکمل فہرست میں  وسیع تربیت رکھتے ہیں۔

Latest from Blog