مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رحانہ انداز میں اْٹھایا جائے گا:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفر آباد(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤ س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے آزادی کے بیس کیمپ سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر جاندار ااور جارحانہ انداز میں اْٹھایا جائے گا کیونکہ بھارت نے 5اگست2019کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے اور بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ تو ایسے حالات میں ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا یہ مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد کے درمیان آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی خواجہ فاروق احمد کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کی چینی سفارت خانہ آمد، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت

Fri Dec 13 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں چین کے سفیرژی جونگ جیانگاور سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سندھ میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال […]