اسلام آباد میں تمام پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے حوالے سے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ کے ٹاپ ایک سو بیس طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دے گی۔انہوں نے کہا کہ انتیس ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک سو انیس الیکٹرک رکشے رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران سڑکوں اور موٹرویز کے ساتھ چالیس الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سولر پینل وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے: عظمیٰ بخاری

Thu Dec 12 , 2024
لاہور (پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کیلئے بہت ساری اچھی خبریں ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے میں دو تین چیزیں اہم تھیں، اسموگ سے ہم سب لڑ رہے ہیں، سموگ سے لاہور، پشاور، کراچی سمیت […]