کراچی اسلام آباد ایئر پورٹس پر 3مسافروں سیکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی/اسلام آباد(پی پی آئی) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس پرکارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانے والے تین مسافروں سے ساڑھے چودہ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑلی گئی ہے۔پہلی کارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی مائع ہیروئن برآمد کی گئی۔۔ ملزم حسان خان نے دو کلو پانچ سو گرام مائع آئس ہیروئن کو کپڑے میں بھگو رکھا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر ہی دوسری کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ادریس خان نامی کے سامان میں موجود مائع ہیروئن سے تر کپڑوں سے گیارہ کروڑروپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ دوسری جانب اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے دو کروڑ روپے مالیت کی ایک کلو تین سو بتیس گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم محمد جان نے ہیروئن اپنے کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی گرفتار تینوں ملزمان کو گرفتار ملزمان مزید کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر مملکت آصف زرداری کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

Thu Dec 12 , 2024
کراچی(پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت […]