عافیہ موومنٹ کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سے ملاقات

کراچی(پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی  کے امیرمنعم ظفر خان سے عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب اور سوشل میڈیا ٹیم کے آرگنائزر انجینئر جنید نے ادارہ نورحق میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ”آن لائن پٹیشن کمپین“ میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔عافیہ موومنٹ کے ترجمان کے مطابق محمد ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں جاری مہم میں جماعت اسلامی نے روز اول سے انتہائی اہم کردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر طلحہ محمود اور ڈاکٹر اقبال آفریدی پر مشتمل ایک سرکاری وفد اس وقت امریکہ میں ہے اور وفد کے اراکین ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ امریکی سینیٹرز و دیگر حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ انجینئر جنید نے کہا کہ ہمارے یہاں آنے کا بنیادی مقصد ہدف کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے رہنماو ں، کارکنان اور سوشل میڈیا ٹیم کا تعاون حاصل کرنا ہے تاکہ مقررہ وقت میں مطلوبہ تعداد میں دستخط حاصل کرنے کا ہدف پورا کیا جا سکے۔ جس پر امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے آن لائن دستخط مہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بین الاقوامی اسلامی نیورسٹی اور کاروان علم

Thu Dec 12 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے درمیان جمعرات کو ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد یونیورسٹی کے قابل اور مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادکے اعلامیہ کے […]