بین الاقوامی اسلامی نیورسٹی اور کاروان علم

اسلام آباد(پی پی آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے درمیان جمعرات کو ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد یونیورسٹی کے قابل اور مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادکے اعلامیہ کے مطابق ایم او یو پر دستخط کی تقریب یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں منعقد ہوئی جہاں پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، صدر یونیورسٹی اور کاروان علم فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد ارشاد صوفی نے دستاویز پر دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپرغیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ  ضرورت مند طلباء کی  اس معاہدہ کے تحت مالی معاونت کی جاے گی۔ مزید برآں، مفاہمت نامے میں معذور طلباء کے لیے مالی و لاجسٹک امداد، ہاسٹل اور دیگر متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے کے انتظامات شامل ہیں۔ اطراف نے باہمی تعاون کے ذریعے کیریئر کونسلنگ سیمینار منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے جامعہ کمیونٹی کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں اسکالرشپ کی جانچ پڑتال کے شفاف نظام پر روشنی ڈالی اور معاشرے کی تعمیر میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی قومی اور بین الاقوامی طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرتی ہے، اس طرح کا تعاون سماجی ترقی کے لیے اہم  ہے۔ انہوں نے تعلیمی استعداد اور مالی ضرورت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے مستحق اور قابل طلباء کی مدد کرنے کے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد ارشاد صوفی نے بتایا کہ کاروان علم فاؤنڈیشن اعلی معیاری تعلیم کے شعبہ میں تعاون فراہم کرنے والا اولین ادارہ ہے۔ انہوں نے طلباء کو تعلیمی سفر میں سرپرستی جیسے بارے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن اب تک 9,000 اسکالرشپس دے چکی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اسکالرشپ کی جانچ پڑتال کیطریقہ کار کو سراہا اور اسے شفافیت اور انصاف کا نمونہ قرار دیا۔قبل ازیں یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ کی ڈائریکٹر نزہت زرین نے شرکا کو اسکالرشپ اور ادارہ جاتی روابط اور ان کے دفتر کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس کے ڈائریکٹر جنرل اور اسکالرشپ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید نے سکالرشپ  کے لیے سخت معیاری  طریقہ کار اور  انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں جامعہ کی اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود، کاروان علم فاؤنڈیشن کے وفد کے ارکان اور یونیورسٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے:عاطف اکرام

Thu Dec 12 , 2024
کراچی (پی پی آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم (ای ایف ایس) میں فوری طور پر پری فنانس ایکٹ 2024 کے لیے برابری کا  مواقع فراہم کئے جائیں۔ فارم ایکسپورٹ مینوفیکچرنگ کے لیے استعمال ہونے والی مقامی […]