چائنیزکمپنی کے تعاون سے 3 ہزار الیکٹرک چارجنگ وہیکل اسٹیشنز لگائیں گے،ملک خدا بخش

کراچی(پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ملک خدا بخش نے کہاہے کہ ہم چائنیز کمپنی کے تعاون سے ملک میں 3ہزار الیکٹرک چارجنگ وہیکل لگانے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے چائنا کی ایک معروف کمپنی اور حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے،ہمارے پروگرام میں یہ بھی شامل ہے کہ پشاور سے لے کراچی تک موٹر وے پر ای وی اسٹیشنز لگائیں گے،اس معاہدے کے تحت ملک میں مجموعی طور پرتقریباً350ملین ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔ایف پی سی سی آئی کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جمعرات کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ہیڈ آفس کراچی میں پاکستان میں برقی نقل و حمل کے شعبے میں پیشرفت کو اجاگر کرنے اور ایف وی فلیش چارجنگ اسٹیشن کے تعارف کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی اسٹیشنزلگانے کے بارے میں مزید بتایا کہ ابتداء میں ای وی اسٹیشنز لگانے کیلئے 90ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ فروری2025میں مینوفیکچرنگ پر 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ عنقریب الیکٹرک چارجنگ وہیکل اسٹیشنزکی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، الیکٹرک چارجنگ وہیکل (EV) اسٹیشنزکے قیام سے نہ صرف پاکستان میں فیول کی درآمد میں کمی ہوگی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی جبکہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ملک خدا بخش نے پاکستان میں انرجی سیکٹر میں چینی سرمایہ کارون کی دلچسپی کے حوالے سے کہا کہ چینی سرمایہ کارنئی سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور وہ پاکستان کے نجی شعبے سمیت حکومت پاکستان اور حکومت سندھ سے سرمایہ کاری اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کررہے ہیں، پاکستان کے انرجی سیکٹر میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں، تھرکول فیلڈ ور متبادل توانائی کے سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری ممکن ہے جس کیلئے سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت نے مکمل تعاون، ڈاکومینیٹشن میں معاونت اور زمین کے حوالے سے تمام تر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہا نی بھی کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ آمد، سفیر و سفارتی عملہ نے خیر مقدم کیا

Thu Dec 12 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ پہنچے تو یو اے ای کے سفیر زابی السالم ابراہیم عبید حماد سمیت دیگر سفارتی عملہ نے خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر سے ملاقات میں یو اے ای ویزہ مسائل، پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات، […]