گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ آمد، سفیر و سفارتی عملہ نے خیر مقدم کیا

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ پہنچے تو یو اے ای کے سفیر زابی السالم ابراہیم عبید حماد سمیت دیگر سفارتی عملہ نے خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر سے ملاقات میں یو اے ای ویزہ مسائل، پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک امارات دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات سے ویزہ کے مسائل درپیش ہیں، یواے ای کے سفیر نے کہا کہ یہ مسائل حکومتی سطح پر نہیں بلکہ یہ ٹریول ایجنٹس کے پیدا کردہ ہیں۔ ملاقات میں اس معاملہ کو جلد مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں لاکھوں لوگ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم ہیں:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

Thu Dec 12 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر،عالمی یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے موقع پر پاکستان میں تمام افراد کو بغیر کسی امتیاز کے قابل رسائی، مساوی، اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتی ہے۔اس سال،عالمی یونیورسل ہیلتھ کوریج  ڈے کا تھیم، ”صحت: یہ حکومت پر ہے”، اس […]