بلوم برگ بی این اے اور بیکر اینڈ میکنزی گلوبل ٹرانسفر پرائسنگ کانفرنس 17 سے 18 ستمبر 2015ء کو شنگھائی میں ہوگی

– ایشیا بحر الکاہل میں اہم ٹرانسفر پرائسنگ معاملات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی عہدیداران، حکومتی نمائندگان اور معروف پیشہ ور شخصیات

آرلنگٹن، ورجینیا، 14 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– بلوم برگ بی این اے نے آج بیکر اینڈ میکنزی کے ساتھ اپنے گلوبل ٹرانسفر پرائسنگ کانفرنس سلسلے کی تازہ ترین تقریب کا اعلان کردیا ہے جو 17 سے 18 ستمبر 2015ء کو شنگھائی، چین میں ٹیکس مینجمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوگی۔ کانفرنس حکومت، اوا ی سی ڈی اور اقوام متحدہ کے عہدیداران اور نجی شعبے کی پیشہ ور شخصیات کی جانب سے کچھ سماعت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اس موقع پر جب اوا ی سی ڈی اور جی-20 بیس اروژن اینڈ پرافٹ شفٹنگ (بی ای پی ایس) پر اپنے اولوالعزم اکیشن پلان کے ساتھ اہم رہنمائی جاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ تقریب، جو وژن ایونٹس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدکیا جا رہا ہے، جنگ آن شانگری-لا میں ہوگی اور اس کی رجسٹریشن یہاں دستیاب ہے۔

چین میں یہ اولین تقریب، جو واشنگٹن ڈی سی، پیرس اور ٹورنٹو میں اپنے گزشتہ اجلاسوں کی بنیاد پر کھڑی ہے، ایشیا بحر الکاہل خطے میں کام کرنے والے کثیر القومی اداروں کے اہم مسائل سے نمٹے گی اور گزشتہ کئی دہائیوں میں عالمی ٹیکس منظرنامے میں آنے والی بڑی تبدیلی کے سامنے تیاری پکڑنے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔ سیشنز ان موضوعات کا احاطہ کریں گے:

  • منتقلی کی قیمت کے تعین پر دستاویزات اور ملک-بر-ملک رپورٹنگ پر اوا ی سی ڈی کی رہنمائی کا عملی اطلاق
  • بین الادارہ جاتی مالی لین دین کی قیمت کے تعین اور خطرات اور قوانین کی ازسرنو درجہ بندی کے طریقے
  • لاگت میں حصہ داری کے انتظام اور قدر پیمائی  کے غیر محسوسات تک رسائی پر رہنمائی
  • آئی پی باکسز، ہب اسٹرکچرز اور دیگر نظاموں پر حالیہ پیشرفت
  • مالیاتی سودوں کو منظم کرنے والے عملی اقدامات پر پیشرفت اور کس طرح ایشیا بحر الکاہل کے ممالک انتظامی و خدماتی فیس سے پیش آتے ہیں
  • بڑھتے ہوئے ٹیکس تنازعات کے ماحول میں ٹیکس تنازع حل کی بہترین مشقیں

“کیونکہ چین اور ایشیا بحر الکاہل کے دیگر ممالک بی ای پی ایس منصوبے میں کلیدی شراکت دار ہیں، اس لیے اس تقریب کو شنگھائی لانا کانفرنس کے شرکاء کو پالیسی سازوں سے براہ راست سننے کا موقع فراہم کرے گا جو ان تبدیلیوں کو نافذ کریں گے جن کو بنانے میں انہوں نے مدد دی – اور صنعت کے رہنماؤں کو بھی جو ان تبدیلیوں کو تسلیم کریں گے۔” مولی موسس، ٹرانسفر پرائسنگ ایڈیٹر برائے بلوم برگ بی این اے ٹیکس اینڈ اکاؤنٹنگ نے کہا۔ “ہم حکومتی اور صنعتی مقررین کی ایسی متاثر کن فہرست رکھنے پر بہت خوش ہیں جو کثیر القومی اداروں کو ڈرامائی طور پر تبدیل شدہ بین الاقوامی محصولات کے نظام کے لیے تیار کرنے میں مدد دیں گے۔”

تصدیق شدہ کلیدی مقررین میں شامل ہیں:
ڈاکٹر لیاؤ تیچونگ، ڈائریکٹر جنرل، انٹرنیشنل ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ، ریاستی انتظامیہ برائے محصول بندی، چین

  • جناب اسٹگ شولنڈ، ڈائریکٹر وزارت خزانہ، سربراہ شعبہ بین الاقوامی محصول، محکمہ قانون محصولات، ناروے (یو این ٹیکس کمیٹی، ٹرانسفر پرائسنگ سب گروپ کوآرڈی نیٹر)
  • محترمہ نور ازیان عبد الحمید، نائب سی ای او/ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی)، ان لینڈ ریونیو بورڈ آف ملائیشیا
  • جناب مارک کونزا، ڈپٹی کمشنر، انٹرنیشنل، آسٹریلین ٹیکسیشن آفس
  • جناب رابرٹ اسٹیک، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری (انٹرنیشنل ٹیکس افیئرز)، یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹریژری (ریکارڈ شدہ انٹرویو)

رجسٹریشن یہاں دستیاب ہے۔

بلوم برگ بی این اے کے بارے میں
بلوم برگ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بلوم برگ بی این اے ماہرین کے لیے قانونی، انضباطی اور کاروباری معلومات کا معروف ذریعہ ہے۔ 2,500 خبر نگاروں، نمائندوں اور معروف ماہرین پر مشتمل اس کا جال ماہرانہ تجزیے، خبریں، عملی وسائل اور رہنمائی فراہم کرتا ہے – ایسی معلومات جو ماہرین کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ بلوم برگ بی این اے کی جامع کوریج قانونی مشق کے شعبہ جات کا مکمل احاطہ کرتی ہے، جس میں محصولات و اکاؤنٹنگ، مزدور و ملازمت،  ملکیت دانش، بینکاری و سیکورٹیز، ملازمین کے مفادات، صحت عامہ، پرائیویسی اور ڈیٹا سیکورٹی، انسانی وسائل اور ماحول، صحت و حفاظت شامل ہیں۔

 بیکر اینڈ میکنزی کے بارے میں
1949ء میں قائم شدہ بیکر اینڈ میکنزی 47ممالک میں اپنے 77 دفاتر میں 11,000 سے زائد افراد کے ذریعے دنیا کے متحرک اور کامیاب ترین کاروباری اداروں میں سے کئی کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔ ادارہ اپنے عالمی زاویہ نظر، مقامی زبان اور کاروباری تمدن کی گہری معلومات، بہترین سے سخت وابستگی، اور صارفی خدمت میں عالمی معیار کی روانی کی وجہ سے معروف ہے۔ 30 جون 2014ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے عالمی آمدنی 2.54 ارب امریکی ڈالرز رہی۔ ایڈورڈو لیٹے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ (www.bakermckenzie.com)

ٹیکس مینجمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے بارے میں
ٹیکس مینجمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ (ٹی ایم ای آئی) ایک آزادہ تعلیمی ادارہ ہے جسے بیورو آف نیشنل افیئرز انکارپوریٹڈ کے ماتحت ادارے ٹیکس مینجمنٹ انکارپوریٹڈ نے قائم کیا۔ ٹی ایم ای آئی محض محصولات پالیسی اور عملدرآمد کے معاملات اور متعلقہ علمی کوششوں میں سرمایہ کاری سے وابستہ ضابطہ ذمہ داری ، بہترین معیار کے پیشہ ورانہ سیمینارز اور اجلاسوں کے لیے وقف ہے۔

Latest from Blog