اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کوشام اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرابلوچ نے نیوز بریفنگ میں شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے ہم مقبوضہ کشمیرکے عوام کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ساتویں پاکستان،تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں توانائی،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔