ٹی سی ایل کارپوریشن کا خالص منافع برائے پہلی ششماہی 2015ء 330 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگیا

شین چین، چین، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹی سی ایل کارپوریشن کے جولائی میں جاری ہونے والے 2015ء عبوری نتائج خلاصے کے مطابق ادارے نے سال کی پہلی ششماہی کے لیے تقریباً 2.05 سے 2.1 ارب یوآن (330 سے 338 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع حاصل کیا، جس میں 1.6 سے 1.65 ارب یوآن (258 سے 266 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع شامل ہے جو مندرج اداروں کے حصص یافتگان سے منسوب ہونے کے قابل ہے؛ غیر-رجوع منافع اور نقصان منہا کرنے کے بعد خالص منافع 1.58 سے 1.63 ارب یوآن (254 سے 262 ملین امریکی ڈالرز) ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 سے 75 فیصد زیادہ ہے۔

صارفی برقی مصنوعات کے شعبے میں رہنما ادارے کی حیثیت سے ٹی سی ایل انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھانے کی بنیاد پر تبدیلی کی حکمت عملی سامنے لانے والے اولین اداروں میں سے ایک تھا۔ اس سال کے آغاز سے ادارے نے اپنی “ڈبل پلس” حکمت عملی کا نفاذ جاری رکھا جو “انٹیلی جنس+انٹرنیٹ” تبدیلی کی حکمت عملی اور “پروڈکٹ+سروس” کاروباری نمونے کی حامل ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کی بنیاد پر مجموعی حکمت عملی بہتر رہی یا مارکیٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی۔

مصنوعات کے پورٹ فولیو اور تقسیمی چینلوں کو بہتر بنانے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا (01070.HK) نے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کی، ایسا عمل جس نے ادارہ جاتی ڈھانچے اور فیصلہ سازی کے میکانیہ کے ساتھ ساتھ کاروبار کی مرکزی مسابقت کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ اس عرصے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا نے 7.716 ملین ایل سی ڈی ٹی وی سیٹ بیچے۔ ادارے کے اسمارٹ نیٹ ورک ٹیلی وژن ٹرمینل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے والے متحرک صارفین 9.063 ملین تک پہنچ گئے جبکہ روزانہ متحرک صارفین کی تعداد 3.44 ملین تک پہنچی۔ صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ٹی سی ایل اسمارٹ ٹیلی وژن سے تخلیق ہونے والا آمدنی کا بہاؤ مسلسل بہتا رہے گا۔

مصنوعات کی تیاری اور کارگزاری میں مسلسل بہتری کے ساتھ ٹی سی ایل کمیونی کیشن (02618.HK) خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ تعلقات مستحکم، آن لائن چینل تیار اور عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ مسلسل بڑھا چکا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں سیل فونز کی فروخت 34.835 ملین یونٹوں تک پہنچی، جو سال بہ سال میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 20.88 ملین اسمارٹ فونز، سال بہ سال 38.9 فیصد اضافہ، بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون سے منسوب فروخت کا تناسب گزشتہ سال کے 50.2 فیصد سے بڑھ کر 59.9 فیصد تک پہنچا۔

جہاں تک ایل سی ڈی پینل کا تعلق ہے، سی ایس او ٹی کے لیے اندازاً منافع رواں سال کے اوائل میں مقرر کیے گئے ہدف سے زیادہ آیا جس کی وجہ سے بڑی مصنوعات کی اضافہ شدہ اوسط قیمت فروخت اور مواداور مقررہ یونٹ پر کم لاگت تھی۔ اس عرصے کے دوران سی ایس او ٹی نے گلاس سبسٹریٹ کے 786,000 ٹکڑوں کی مجموعی ٹیپنگ آؤٹ ریکارڈ کی، جو سال بہ سال میں 3.27 فیصد اضافہ ہے جبکہ گنجائش کے استعمال کی شرح اور مصنوعات کا امتزاج بھی بدستور اعلیٰ سطح پر رہا۔

ادارے نے ہانگ کانگ پائپس انٹرنیشنل (0334.HK) کی تعمیر نو میں بھی حصہ لیا، جسے بعد میں ٹی سی ایل ڈسپلے ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا، جو ادارے کو کیپٹل مارکیٹوں کے ذریعے طویل المیعاد مستحکم اور کم خرچ سرمایہ بہم پہنچانا ممکن بناتا ہے۔ حاصل کردہ سرمایہ تحقیق اور پیشرفت اور رسدی زنجیر کی تکمیل میں لگایا گیا، جس نے ڈسپلے ٹیکنالوجی کی نئی اقسام کی جدت طرازی کی صلاحیت اور شعبے کے بالائی اور زیریں بہاؤ کے درمیان تکمیل کی گنجائش کو موثر انداز میں بہتر بنایا۔

مزید سوالات کے لیے:
مارٹا چین
86-0755-33313868+
chenxuejun@tcl.com

Latest from Blog