موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی

شنگھائی، چین، 23 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — آج یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ کاروباری خطوں میں ترجیحی پروگرام شروع کرے گا، جس کے مطابق یونین پے کارڈ (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈ نمبر) پر خصوصی انعامات دنیا بھر کے 21 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1,000 تاجروں کی جانب سے 10 فیصد تک رعایت ملے گی، جو 10 خریداری مراکز، 12 رعایتی مقامات اور 20 معروف ڈپارٹمنٹ اسٹورز کا احاطہ کررہے ہیں۔ یہ خصوصی رعایت 20 نومبر 2015ء تک جاری رہے گی۔

14 ملین سے زیادہ تاجر اور 150 سمندر پار ممالک اور خطوں میں 1.2 ملین اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرسکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل نے معروف ترین خریداری مراکز، مشہور ڈیزائنر-لیبل دکانوں، بے مثال ہوٹلوں اور بیرون ملک سیاحوں کی جانب سے بارہا دیکھے جانے والے دیگر مقامات کو منتخب کیا ہے تاکہ مرکزی کاروباری حلقوں کے تصور کو تخلیق کیا جاسکے۔ مزید برآں ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور آسٹریلیا جیسے گرما کے روایتی سیاحتی مقامات کی شمولیت کے ساتھ متحدہ عرب امارات، ترکی اور روس جیسے ابھرتے ہوئے نئے سیاحتی مقامات میں پھیلے کاروباری علاقے بھی ترجیحی  فہرست میں ظاہر ہیں، جو کارڈ یافتگان کثیر سیاحتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

مضبوط کاروباری علاقوں اور تاجروں کے انتخاب کے معاملے میں یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے رحجان کے ساتھ زیادت درستگی اختیار کی۔ مثال  کے طور پر جیسا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جاپان کا سفر کرنے کا ترجیح دے رہی ہے تو یونین پے نے مقامی طور پر کارڈ یافتگان کے لیے 10 اہم ترین کاروباری علاقوں کا انتخاب کیا جو 400 تاجروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء، یونین پے انٹرنیشنل نے  خصوصی رعایتوں کو پہلی بار جاری کرنے کے لیے سیاحوں کے پسندیدہ نیو یارک میں ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹس اور لاس اینجلس میں ڈیزرٹ ہلز پریمیئم آؤٹ لیٹس جیسے بڑے غیر ملکی تاجروں کو بھی منتخب کیا۔ مزید برآں، ہانگ کانگ آئی اے پی ایم جیسے کھانے کا بندوبست کرنے والے تاجر اور تائيوان ایسلائٹ بک اسٹور جیسے ثقافتی و تفریحی تاجروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

کیونکہ کارڈ یافتگان کی جانب سے منتخب کرنے سفر کے طریقے بہت مختلف ہوچکے ہیں اور زیادہ  سے زیادہ مسافر آزاد مشق کا انتخاب کررہے ہیں، ترجیحی پروگرام میں زیادہ ترجیحی طریقے اور خصوصی خدمات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر یونین پے “کوئیک پاس” کارڈ یافتگان ہاربر سٹی اور ڈوٹا شاپنگ سینٹر میں اضافی خصوصی رعایتوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کوریا کا دورہ کرنے والے کارڈ یافتگان کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ یونین پے لاؤنج میں سامان چھوڑنے اور مفت وائی فائی استعمال کرنے جیسی اضافی خصوصیات کے مزے اٹھائیں۔ اس کے علاوہ یونین پے کے سرفہرست کارڈ یافتگان پرنٹمپس میں وی آئی پی خدمات کے سلسلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ چینی زبان میں نجی خریداری رہنما ہدایات، ہینڈز فری خریداری، ترجیحی ٹیکس تلافی اور مقامی ایکسپریس۔

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog