امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی  مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔

Following%20its%20restoration امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589

سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔”

ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔”

ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔

مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں،  جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ ہوئے اور 7 دن بغیر رکے 6,342 میل کا سفر کرتے ہوئے ڈین ڈونگ یالو دریا کی ان مرطوب زمینوں تک پہنچے۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی سب سے طویل بغیر وقفے کی ریکارڈ کی گئی پرواز تھی۔ راستے میں متعدد موزوں مقامات تھے جہاں ای7 اتر سکتے تھے، لیکن انہوں نے سب کو چھوڑا اور ان مرطوب زمینوں کا سفر کیا کیونکہ یہ لم ڈھینگ اپنے آرام کے مقامات سے بہت خیرخواہی رکھتے ہیں۔ اگلے پانچ ہفتوں تک ای7 ان مرطوب زمینوں پر رہے تاکہ الاسکا کے لیے اگلی پرواز کے لیے تیاری کریں جو یکم مئی 2007ء کو ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت 250 اقسام کے پرندے اور 76 انواع کی مچھلیاں، 103 مختلف وضع کے جل تھلیے اور ممالیہ، اور 365 مختلف پودے مرطوب زمینوں پر پائے جاتے ہیں۔

حفاظت میں اپنے کردار کے معاملے میں مرطوب زمین دنیا کے نایاب ترین پرندں میں سے ایک، سانڈر کے سمندری بگلے، کے لیے خوراک و آرام کا معروف مرکز بن چکی ہے۔ دنیا میں اس قسم کے صرف 7,000 پرندے بچے ہیں، اور 2,600 سے زیادہ نے اس مرطوب زمین کو اپنا گھر بنایا ہے۔ 2014ء میں ویٹ لینڈ انٹرنیشنل نے ڈین ڈونگ یالو دریا کی اس مرطوب زمین کو “پلوور اسنائپس کے لیے بہترین مقام” کا خطاب دیا۔

گزشتہ دہائیوں میں جناب وینگ ڈین ڈونگ بندرگاہ شمال مشرقی چین کے لیے اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک بنا چکے ہیں، جو 138 ملین میٹرک ٹن کی سالانہ گنجائش رکھتی ہے۔ ان کا کاروبار اب 2.5 ملین کے قریب آبادی رکھنے والے شہر ڈین ڈونگ میں سب سے زیادہ محصول دینے والا بن چکا ہے۔

مزید برآں، جناب وینگ کے کاروباری مفادات مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں، جن میں امریکہ اور برازیل سے سویابین اور مکئی کے بڑے خریداروں میں سے ایک بننا بھی شامل ہے تاکہ چینی مارکیٹ کے لیے سویابین کا اعلیٰ معیار کا تیل بنایا جائے۔ جناب وینگ نےیہاں امریکہ میں ہارورڈ اور این وائے یو سمیت متعدد جامعات کو، اور ساتھ ساتھ 30 اسکولوں اور چین کے مفلوک الحال علاقوں میں 1,000 گھرانوں کو سالانہ کروڑوں دے چکے ہیں۔ حال ہی میں جناب وینگ نے ساحلوں کو محفوظ اور مرطوب زمینوں کو بحال کرنے کی کوششوں کے لیے امریکہ، برازیل اور چین میں تمر کے جنگلات بڑھانے کے لیے لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔

سینیٹر ریڈ نے کہا کہ “میں بین الاقوامی سطح پر اہم تسلیم کی گئی ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کو محفوظ کرنے سے وابستگی پر جناب وینگ کو خراج تحسین اور ماحول کو محفوظ اور اہم مقامات کو بحال کرنے کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔”

Latest from Blog