مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

سڈنی، 28جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک،نوما، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2016ء سے دس ہفتوں کے لیے سڈنی منتقل ہوگا، تاکہ سرکردہ باورچی رینے ریڈزیپی اور ان کی ٹیم کی آنکھوں سے دیکھی گئی آسٹریلیا کی بہترین تخلیق پیش کریں۔

مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/nomaaustralia_201507.shtml
8521504862 b مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-a

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-b

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-c

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-d

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-e

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-f

نوما کوپن ہیگن، ڈنمارک میں عارضی طور پر بند ہوگا تاکہ سڈنی بندرگاہ میں بارنگارو کے مقام پر اپنے نئے ساحلی مقام پر کھل سکے، جو ٹورازم آسٹریلیا اور لینڈلیز کے ساتھ زبردست اشتراک کا حصہ ہے۔

ریڈزیپی نے کہا کہ “آسٹریلیا میں ملنے والے قدرتی مناظر اور مسالوں میں پائی جانے والی زبردست گوناگونی مجھے ہمیشہ اپنی طرح کھینچتی تھی، کیونکہ وہ ایسے ہے جو میں نے کسی مقام پر نہیں دیکھی۔ آسٹریلیا اپنے حقیقی باشندوں اور دنیا بھر سے آنے والی نئی برادریوں کے اثرات کو ملاتا ہے۔ جب آپ ان کو یکجا کرتے ہیں، تو نتیجہ ایسی صورت میں نکلتا ہے جو متاثر کن ہے۔ یہ آنے اور سیکھنے کے لیے بہترین مقام ہے۔”

8521504862 c مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

نوما ٹیم ایک حقیقی طعام نامہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کی بہترین پیداوار تلاش کرے گا، جس میں توجہ ان پیش کاروں پر ہوگی جو سمندر اور زمین دونوں کے ساتھ ایک مودبانہ اور جذباتی تعلق رکھتے ہوں۔

ریڈزیپی نے مزید کہا کہ “ہماری نظریں نئے سال اور اس نئی کھوج پر مرکوز ہیں۔ یہ ایک مختلف سفر ہوگا، لیکن ایسا جس پر میں بہت خوش ہوں – ایسا موقع جو نئے افق کھولے گا، ہمارے اذبان اور ذائقوں کو بھی، نئے دوست بھی بنائے گا اور پرانوں سے بھی ملائے گا، کیونکہ ہم ایک زبردست منظرنامے میں داخل ہو رہے ہیں۔”

ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان او’سلیوان نے کہا کہ نوما آسٹریلیا پہلے ہی سے کامیاب ریسٹورنٹ آسٹریلیا مہم کی فطری توسیع ہے۔

8521504862 d مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ “ریسٹورنٹ آسٹریلیا کا ایک بڑا حصہ ایک کھانے اور پینے کے مقام کی حیثيت سے آسٹریلیا کے تصور کو بہتر بنانا تھا۔ اور دنیا کے سرفہرست ریستورانوں میں سے ایک کے سڈنی میں کھلتے ہوئے میں کہوں گا کہ ہمارے ملک کی مطبخی درجہ بندی کبھی اتنی نہیں بڑھی ہوگی۔”

گیری ہوروٹز، لینڈلیڈ میں سربراہ برائے ریٹیل نے کہا کہ یہ شراکت داری اس نظریے کا ثبوت ہے جو بارنگارو سمندر کنارے کھانے پینے کے مقام کو تخلیق کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؛ “جب لینڈلیز سے نوما ٹیم نے رابطہ کیا، تو ہم جان گئے کہ یہ بہترین جوڑ ہے؛ رینے کی تحفظ پذیری سے مضبوط وابستگی بارنگاروں کے لیے ہمارے ارادوں سے ملتی ہے۔ ہم نوما اور ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ اشتراک پر بہت خوش ہیں تاکہ آسٹریلیا کی بہترین پیداوار کا جشن منائے اور کھانے پینے کے عالمی نقشے پر بارنگارو کو نمایاں کرسکیں۔”

نوما آسٹریلیا بارنگارو حلقے کی معروف ایناڈیرا بلڈنگ میں قائم ہوگی، جو مستقبل میں آسٹریلیا کا امتیازی خوراک و مشروبات کا مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ مقام کا انتخاب کوپن ہیگن میں نوما کے مشترکہ کوششوں کو دیکھ کر کیا گیا ہے، جو خود بھی ساحل پر ہے اور سمندر سے منسلک ہے۔

8521504862 e مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

ریستوراں کے افتتاح سے قبل نوما کی تحقیق کے اہم حصے کے طور پر رینے اور ان کی ٹیم پہلے ہی پیش کاروں، مقامی برادریوں، کاشتکاروں اور باورچیوں سے ملنے اور متنوع مناظر اور ملک کی گوناگوں ثقافت کی جستجو میں آسٹریلیا بھر کے متعدد دورے کرچکے ہیں۔ ٹورازم آسٹریلیا ان اہم تحقیقی دوروں کی حمایت اور سفر اور مارکیٹنگ کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

نوما آسٹریلیا جنوری 2016ء میں جاری ہوگا اور ہر ہفتے پانچ دن تک ظہرانے و عشائیے کے لیے کھلا ہوگا۔

8521504862 f مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

ریستوراں کے لیے بکنگز رواں سال کے اواخر میں کھلیں گی۔ رجسٹریشن میں دلچسپی  اور بکنگ کے لیے مزید معلومات www.noma.dk/australiaپر مل سکتی ہیں۔

ذرائع ابلاغ اور ان کے سوالات، انٹرویوز اور تصاویر کے لیے رابطہ کریں:

ٹورازم آسٹریلیا
لی سیٹن
جنرل مینیجر، میڈیا و کمیونی کیشنز
61-447-463-197+
lseaton@tourism.australia.com

لینڈلیز
لوسی ولسن
کارپوریٹ افیئرز مینیجر
61-428-777-704+
Lucy.Wilson@lendlease.com

نوما
اروے پوسادا کرونیس
پی آر مینیجر
45-3296-3297+
ak@noma.dk

دی کرو میڈیا + کمیونی کیشنز
جینائن بریبوسیا
ڈائریکٹر
61-407-061-658+
jeanine@thecrumedia.com

 شینن بلانچرڈ
اکاؤنٹ مینیجر
61-432-543-377+
shannon@thecrumedia.com

Latest from Blog