چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

میرپورخاص:  جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیں ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کے چیئر مین کے تقرر میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مخلص نظر نہیں آرہی ہیں بلکہ دونوں ملی بھگت سے اس معاملہ کو کئی مہینوں سے ملتوی کرتے آئے ہیں اور اب مزید اس کو التواءکا شکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان دونوں کے کرپٹ عناصر کو تحفظ مل جائے ،انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن میں کرپشن ختم کرنے اور کرپٹ عناصر کو پکڑنے کے مسلم لیگ ن کے تمام وعدے صرف انتخابی نعرہ تھا حقیقت میں مسلم لیگ ن سابقہ حکمرانوںکی طرح کرپٹ عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ چیئرمین نیب کے مسلہ کو التواءمیں ڈال کر کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ،انھوں نے کہا کہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ سپریم کورٹ کے بار بار تنبیہ کے باوجود وہ چیئرمین نیب کی تقرری کرنے پر آمادہ نہیں، گویا کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات تک کو پس پشت دالاجارہا ہے جس سے موجودہ حکمرانوں کی کرپٹ عناصر اور کرپشن میں ملوث سابق حکمرانوں سے خفیہ سازباز کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Latest from Blog